21 جون، 2018

چترال میں ایک اور جواں سال لڑکی کی خودکشی کی ناکام کوشش، اور سڑک حادثے میں ریٹائرڈ استاز جان بحق

 

چترال میں ایک اور جواں سال لڑکی کی خودکشی کی ناکام کوشش۔ سو فٹ اونچے عمارت سے چھلانگ لگائی مگر معجزانہ طور پر بچ گئی۔ لڑکی کا بازو ٹوٹ گیا

چترال(گل حماد فاروقی) چترال میں ایک اور جواں سال لڑکی نے خودکشی کی ناکام کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق چترال کے مضافاتی علاقے اوچوشت ولی آباد چوک کے علاقے کے رہایشی ایک نوجوان لڑکی نے گزشتہ رات 8.30 بجے خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے سو فٹ اونچائی سے چھلانگ لگائی۔ کرشمہ بی بی دختر نادر خان نے انتہائی اونچائی سے چھلانگ لگاتے ہوئے خودکشی کی کوشش کی مگر وہ معجزانہ طور پر بچ گئی صرف اس کی بازو ٹوٹ گئی۔ لڑکی کی عمر پندرہ سے سولہ سال بتائی جاتی ہے۔ کرشمہ کو زحمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال پہنچائی گئی جہاں وہ زیر علاج ہے تاہم اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ خودکشی کی وجہ گھریلوں ناچاقی بتائی جاتی ہے۔

سڑک حادثے میں ایک ریٹائرڈ استاد جاں بحق۔

چترال (گل حماد فاروقی) چترال کے بالائی علاقے میں سڑک حادثے میں ایک نجی سکول کے پرنسپل شہزادہ عجم سکنہ میراگرام جاں بحق ہوئے پولیس کے مطابق شہزادہ عجم خان اپنے بیٹے کے ساتھ اپنے سوزوکی جیپ میں رشتہ داروں کے گھر جارہے تھے کہ اجنو کے مقام پر اس سے جیپ بے قابو ہوگئی اور گہرے کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں شہزادہ عجم موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ اس کا بیٹا زحمی ہوئے جسے فوری طور پر شاہ گرام کے ہسپتال پہنچایا گیا تاہم اس کی حالت حطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ چترال بھر میں سڑکوں کی حالت نہایت ناگفتہ بہہ ہے اور ا ن کی حراب حالت کی وجہ سے آئے روز حادثات پیش آتے ہیں جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں