14 جون، 2018

ایل جی الیکٹرانکس نے اپنا جدید ترین V35 تھنک اسمارٹ فون متعارف کرادیا

 


کراچی: ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اپنا جدید ترین وی 35 تھنک (V35 ThinQ)اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔ یہ ایل جی کی وی سیریز کا سب سے شاندار فون ہے جو پہلے سے بہتر کارکردگی، فوٹوگرافی، آڈیو اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس خصوصیات سے آراستہ ہے۔ 

یہ اسمارٹ فون جدید ترین کوالکم اسنیپ ڈریگن 845 موبائل پلیٹ فارم سے مزین ہے جس میں 6GB RAMاور 64GB/ 128GBکی انٹرنل اسٹوریج ہے۔ ایل جی کے وی 35 تھنک میں 6 انچ کی حیران کن 18:9اولیڈ فل ویژن ڈسپلے کے ساتھ کیو ایچ ڈی پلس (2880 بائی 1440) ریزولوشن ہے۔ اس کا وزن 157 گرام اور یہ صرف 7.3 ملی میٹر پتلا ہے۔ اس میں 16 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے ہیں جو اسٹینڈرڈ اور سوپر وائیڈ اینگل کنفیگریشنز کے حامل ہیں۔ انہیں پہلی بار ایل جی نے اپنے نئے اسمارٹ فون جی 7 تھنک میں متعارف کرایا۔ سوپر وائیڈ اینگل کیمرے میں تصویر کسی رکاوٹ کے بغیر پہلے سے زیادہ قدرتی انداز سے صاف آتی ہے۔ اس کا فرنٹ کیمرا بھی 5 میگا پکسل سے لیکر 8 میگاپکسل تک رینج میں دستیاب ہے۔ ایل جی کے وی 35 تھنک میں پہلے سے بہتر اے آئی کیم 19 مختلف شوٹنگ موڈز کے ساتھ بہتر انداز سے تصاویر لینے میں مدد کرتا ہے۔ صارفین پورٹریٹ موڈ کے ساتھ فرنٹ اور بیک کیمروں سے بوکے شاٹس بناسکتے ہیں۔ 

اس میں نیا سوپر برائٹ کیمرا کم روشنی کی تصاویر لینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے جو تقریبا 4 گنا زیادہ روشن ہوتی ہیں۔ اس میں گوگل اسسٹنٹ اور گوگل فوٹوز کے ساتھ اس کی کیمرا ایپ میں گوگل لینس کا فیچر بھی موجود ہے۔ گوگل لینس کے فیچر کی بدولت صارفین مشہور مقامات، پودوں، جانوروں اور کتابوں کے بارے میں معلومات کیمرے کے اندر محض اشارہ کرکے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ صارفین کیمرے سے براہ راست ویب سائٹس وزٹ کرسکتے ہیں، کانٹیکٹس میں بزنس کارڈ اضافہ اور تقریبات کا کلینڈر شامل کرتا ہے۔ 

سوپر فار فیلڈ وائس ریکاگنیشن (ایس ایف ایف وی آر) ٹیکنالوجی کے ساتھ گوگل اسسٹنٹ کو پانچ میٹر فاصلے سے بھی زبانی حکم سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی پس منظر میں ٹی وی اور ٹریفک کے شور میں بھی بہترین انداز سے کام کرتی ہے۔ 

ہائی فائی کواڈ ڈی اے سی اعلیٰ معیار کا ساو ¿نڈ فراہم کرتا ہے جس کے ساتھ جدید ترین ہیڈ فونز کی جوڑی بھی ہے۔ اس میں ڈی ٹی ایس: ایکس کی بدولت سامعین ورچوئل 3 ڈی آواز کے ماحول سے لطف ہوسکتے ہیں۔ 

ایل جی الیکٹرانکس موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے پریذیڈنٹ ہوانگ جیونگ ہوان نے کہا، 
"ایل جی وی 35 تھنک ہماری حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا اعلان رواں سال کے اوائل میں ہم نے کیا تھا کہ ہم موجودہ مصنوعات کو پہلے سے بہتر بنا کر ایک مسلمہ اور کامیاب آئیڈیا ہے۔ اسے احتیاط سے مناسب اپ ڈیٹس سے اسکی کارکردگی بڑھ جاتی ہے اور سہولت میں اضافہ ہوتا ہے۔ ایل جی کا وی 35 ایسا ایک بہترین آپشن ہے جو مکمل اور طاقتور ملٹی میڈیا اسمارٹ فون کی خواہش رکھتا ہے۔ "مقامی سطح پر اضافی تفصیلات بشمول قیمت اور خریداری کے مقامات کے بارے میں مقامی سطح پر انکی دستیابی کے مطابق اعلان کیا جائیگا۔ 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں