اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

6 اگست، 2018

مسلمان ملک میں تباہ کن زلزلہ، 142 سے زائد ہلاکتیں اور 200 سے زائد زخمی

 

جکارتہ، انڈونیشیا (ویب ڈیسک) برادر اسلامی ملک انڈونیشیا میں 6 اعشاریہ 9 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ جس نے ہر طرف تباہی مچادی۔ زلزلے کے جھٹکوں سے صوبہ لرز اٹھا۔  ہولناک زلزلے میں رات سے اب تک کم از کم 142 افراد کے جاں بحق اور 200 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ متعدد رہائشی عمارتیں منہدم ہونے کے باعث حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ 20 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔


میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں زلزلے کے باعث عمارتیں گرنے سمیت مختلف حادثات میں سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے، کئی علاقوں میں بجلی بھی معطل اور مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہے۔ زلزلے کے بعد 100 سے سے زائد آفٹر شاکس آئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز متارم کے شہر میں 50 کلومیٹر زیر زمین تھا۔




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں