اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

29 اگست، 2018

وزیراعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر کا خرچہ کتنا ہے، سب قیاس آرائیاں غلط ثابت ہوئیں، ایوی ایشن ماہرین نے بتادیا

 

وزیراعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر کا خرچہ کتنا ہے، سب قیاس آرائیاں غلط ثابت ہوئیں، ایوی ایشن ماہرین نے بتادیا



اسلام آباد (آن لائن ) نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایوی ایشن ایکسپرٹ میجر ریٹائرڈ محمد ظہیر نے بتایا کہ وزیراعظم کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر اے ڈبلیو 139 کا فی گھنٹہ خرچہ تین لاکھ 70 ہزار 900 روپے ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کے خرچ کا تخمینہ اس کے اسٹارٹ ہونے کے بعد سے بند ہونے تک کے وقت پر لگایا جاتا ہے، اس پورے عمل کے دوران ہیلی کاپٹر کے اڑنے پر آنے والے خرچ کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔میجر ریٹائرڈ ظہیر نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کے ہیلی پیڈ سے بنی گالہ اورپھر بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس پہنچنے کے پورے عمل میں 35 سے 40 منٹ لگتے ہیں اور اس پورے عمل میں تقریباً 2 لاکھ روپے خرچ ہو جاتے ہیں۔ایوی ایشن ایکسپرٹ کا وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کا بیان معلومات میں کمی پر مبنی ہے۔خیال رہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گزشتہ روز وزیراعظم کے بنی گالہ سے پی ایم ہاؤس تک کے اخراجات 50 سے 55 روپے کلو میٹر بتائے تھے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں