25 اگست، 2018

گرمی کی شدت میں مزید اضافہ اور گولین گول بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ مسلسل جاری، عوام مشکلات سے دوچا، عوام کی زندگی اجیرن

 

چترال کوغزی (ایم۔فاروق)   کوغزی ،برغوزی سمیت چترال میں بڑھتی ہوئی گرمی اور  پیسکو کی جانب سے گولین گول بجلی کی گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام دوہری اذیت میں مبتلا ہیں۔



تفصیلات کے مطابق گولین گول بجلی کے زمہ دار افراد ہٹ دھرمی کی انتہا کردی، چترال میں سورج سوا نیزے پر ہے اور پارہ 38 ڈگری سے بھی تجاوز کرچکا ہے مگر گولین گول بجلی کے ذمہ دارں کو عیدالاضحٰی کے موقع پر بھی ترس نہ آیا، کوغزی ،کوہ کے دیہات سمیت چترال شہر کے علاؤہ دیگر علاقوں میں شدید گرمی کے باوجود گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ علاقے میں لوڈشیڈنگ عروج پر ہے اور وقت بے وقت بجلی غائب رہتی ہے جس کے باعث عوام گرمی اور لوڈشیڈنگ سے بے حال نظر آتے ہیں علاوہ ازیں متعلقہ ادارے کے دعوے محض دعوے ہی ثابت ہوئے ہیں۔ بے وقت لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی۔ 

کوغزی کے عوام نے کہا کہ آخر کب تک ہم خاموش بیٹھے رہینگے ،،موجودہ حکومت اسکا نوٹس لے اور مسئلہ کو جلد از جلد حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں