30 اگست، 2018

زربدست #لطیفے : مزے مزے کے #لطیفوں کے لئے یہ لنک کھولیں، مزہ ضرور آئے گا

٭☺٭
ایک پٹھان واپڈا کے دفتر فون کرکے کہتا ہے۔ 
”بھائی زرا لائٹ بند کردیں“ 
واپڈا والے نے جواب دیا ”کیوں خیر ہے؟“
پٹھان بولا ”وہ ذرا گالیاں نکالنے کو دل کرتا ہے۔“
٭☺٭

ایک فقیر شیخ صاحب سے بولا 
”اللہ کے نام پر کچھ دے دو، مجھے بہت بھوک لگی ہے“۔
شیخ صاحب 100روپے کا نوٹ دکھاتے ہوئے بولے 
”آپ کے پاس 50روپے ہونگے؟“۔
فقیر بولا ”ہاں ہیں“۔ 
شیخ صاحب بولے ”تے ماماپہلے او ہ تے خرچ کر لے۔“
٭☺٭

جلیبی کو فی میل ڈش کیوں کہتے ہیں؟ 
”اس لئے کہ وہ میٹھی ہوتی ہے اور کبھی بھی 
سیدھی نہیں ہو سکتی۔“
٭☺٭

ایک سردار اپنی شادی پر اُداس تھا۔ 
دوست نے پوچھا کہ کیا ہوا؟
سردار نے کہا ”میرے سسرال والوں نے کہا ہے کہ 
بارات میں تھوڑے بندے لے کر آنا“ 
دوست بولا ”تو اس میں پریشانی والی کیا بات ہے؟“
سردار نے جواب دیا 
”پتہ نہیں میرا ابامینو لے کے جاندا وی اے کہ نئیں۔۔۔۔!“
٭
ایک آدمی نے سردار جی سے پوچھا 
”تم اگلے جنم میں کیا بننا پسند کروگے؟“ 
سردار جی بولے ”کاکروچ“ 
آدمی بولا ”وہ کیوں؟“ 
تو سردار جی نے جواب دیا 
”کیوں کہ میری بیوی صرف کاکروچ سے ہی ڈرتی ہے۔۔۔“
٭☺٭

ایک شخص کو راستے میں سے ایک ہزار کا نوٹ ملا جس پر لکھا تھا ”عید مبارک“ 
اُس نے اِدھر اُدھر دیکھا اور پھر نوٹ جیب میں ڈالتے ہوئے بولا 
”خیر مبارک۔“
٭☺٭

کافی عرصے استعمال کے بعد جب موزوں میں بہت ہی بھیانک بدبو آنے لگے تو اُن کو اونچی دیوار پر ٹانگ دیں، 
اس سے گھر میں چھپکلی، مچھر اور لال بیگ وغیرہ نہیں آتے اور مہمان بھی گیٹ سے ہی واپس چلے جاتے ہیں۔۔۔
‘‘زبیدہ آپا (مرحومہ) کے ٹوٹکے’’
٭☺٭

جب لڑکی گھر سے بھاگنے کی دھمکی دے 
تو اُسے گنجا کر دو پھر وہ پانچ ماہ تک بھاگنا 
تو دور کی بات گھر سے نکلنے کا بھی نہیں سوچے گی۔

‘‘زبیدہ آپا (مرحومہ) کے ٹوٹکے’’
٭☺٭

میں نے اُس کی دادی سے کہا 
”مجھے کوئی ادبی شعر سنا دو فراز“ 
وہ بولی 
”مُنی بدنام ہوئی ڈارلنگ تیرے لئے۔۔۔“
٭☺٭

اگر آپ کو اپنے چہرے کا رنگ سفید کرنا ہے تو مچھلی کھانے کے فوری بعد دودھ پی لیں۔
رنگ سفید ہو جائے گا۔
اگر سفید نہ ہوا کم از کم ڈیزائن تو بن ہی جائے گا۔
‘‘زبیدہ آپا (مرحومہ) کے ٹوٹکے’’


٭☺٭٭☺٭

لڑکی 
”آج میری برتھ ڈے ہے“۔
لڑکا ”تمہیں کیا چاہئے؟“۔
لڑکی ”ایک رِنگ کافی ہے“۔
لڑکا ”ایک کیا جانو! دو دونگا۔۔۔ 
ایک رِنگ تمہارے موبائل پر اور 
دوسری لینڈ لائن نمبر پر۔۔۔۔“
٭☺٭

جنگل کے جانوروں نے سوچا کہ ہم میں سے بھی کسی کو ڈاکٹر ہونا چاہئے۔
مشورہ کرنے کے بعد ”بندر“ کو تعلیم کیلئے بیرون ملک بھیج دیا ۔۔۔ جب وہ واپس آیا تو لومڑی بیمار ہو گئی۔ ۔۔بندر کو بلایا کہ علاج کرو۔ 

وہ آیا اور ایک درخت سے دوسرے درخت پر چڑھ گیا۔ ۔۔ تین چار چکر لگائے تب تک لومڑی مر گئی تھی۔ 
سب نے کہا کہ آپ کیسے ڈاکٹر ہیں مریضہ تو مر گئی ہے۔۔۔۔ بندر نے جواب دیا 
”نس پج تے میں بڑی کیتی اے پر اللہ نوں ایہی منظور سی۔۔۔“
٭☺٭

اگر حکومت کپڑے پہننے پر پابندی لگا دے تو 
خودکش حملے روکے جا سکتے ہیں۔

‘‘زبیدہ آپا (مرحومہ) کے ٹوٹکے’’
٭☺٭

ایک شخص روٹی کا ایک ٹکڑا خود اور ایک مرغی کو کھلا رہا تھا۔

دوست نے پوچھا ”یہ کیا کر رہے ہو؟“۔۔۔ 
اُس شخص نے جواب دیا 
”ہم خاندانی امیر لوگ ہیں۔ روز چکن کے ساتھ روٹی کھاتے ہیں۔“





کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں