2 اگست، 2018

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں گندگی جلانے والا انسنیریٹر مشین کئی سالوں سے حرا ب پڑی ہے۔ گندگی پھیلنے سے عوام اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔

 

چترال(گل حماد فاروقی) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں ہسپتال کی گندگی جلانے والا Incinerator مشین جو جون 2016 میں آغا خان ہیلتھ سروس نے سنٹرل ایشیاء ہیلتھ سسٹم سٹرنتھنگ پراجیکٹ کے تحت فراہم کیا تھا اس وقت اس مشین پر چھ ملین یعنی 6000000 روپے لاگت آئی تھی مگر یہ مشین اسی وقت سے ناکارہ پڑا ہے۔ 

اس مشین کو اس مقصد کیلئے ہسپتال میں فراہم کیا گیا تھا کہ کہ ہسپتال میں گندگی، فضلہ اور Wastage یعنی استعمال شدہ گندہ مواد کو اس کے اندر محفوظ طریقے سے جلایا جاسکے۔ مگر اس کے پندرہ کلو گند جلانے پر پانچ سو لٹر تیل خرچ ہوتا ہے اور کام بھی صحیح طریقے سے نہیں کرتا۔ جس کی وجہ سے ہسپتال کی گندگی یا تو جگہہ جگہہ بکھرا پڑا رہتا ہے یا پھر کئی دنوں کے بعد ٹرالی میں اٹھا کر دوسری جگہہ منتقل کیا جاتا ہے جو حفظان صحت کے اصولوں کے بالکل حلاف ہے۔ ہسپتال کے انتظامیہ سے جب اس سلسلے میں بات ہوئی تو ان کا کہنا ہے کہ اسے ایک غیر سرکاری ادارے یعنی آغا خان ہیلتھ سروس نے فراہم کیا تھا جس کے عوض ان کو چھ ملین روپے ملے تھے مگر یہ مشین روز اول سے حراب پڑا ہے۔ 

ایک انتظامی امور کے افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ ہوسکتا ہے ہے کہ مزکورہ این جی او نے اس کے بہانے حطیر رقم ہڑپ کی ہے جس کی تحقیقات ضروری ہے۔ ہسپتال کے اندر آپریشن تھیٹر، لیبارٹری، ڈرسینگ روم کے ایسے گندہ مواد بھی ہوتے ہیں جن سے بیماریاں پھیلنے کا حطرہ ہوتا ہے اور ایسے حطرناک مواد کو اس انسینیریٹر مشین میں محفوظ طریقے سے جلاکر تلف کیا جاتا ہے مگر مشین حراب ہونے کی صورت میں یا تو یہ گند ہسپتال میں پھیلتا رہتا ہے یا پھر اٹھاکر دوسری جگہہ منتقل کیا جاتا ہے جہاں اس سے مزید بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ چترال کے سیاسی اور سماجی طبقہ فکر نے صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں باقاعدہ تحقیقات کی جائے کہ آغا خان ہیلتھ سروس نے 60 لاکھ روپے کی لاگت سے ایک ناکارہ مشین کیوں ہسپتال میں کھڑا کیا ہے اور اگر AKHS نے اس کے عوض کسی ڈونر ایجنسی سے فنڈ لیا ہو تو وہ ان سے واپس لیکر اس پر نیا مشین خریدا جائے تاکہ انسانی جانوں کو اس گندگی سے حطرہ نہ ہو۔ 

نیز عوام یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ محکمہ صحت اپنے فنڈ سے اس ہسپتال میں گندہ مواد تلف کرنے والا یہ مشین نصب کرے تاکہ آپریشن تھیٹر وغیرہ سے نکلنے والے گندہ فضلہ سے دیگر لوگ بیمار نہ پڑے۔ 


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں