30 اگست، 2018

کیا صدر ممنون حسین نوازشریف کو رہائی دلاسکتے ہیں یا نہیں؟ ممنون حسین نے بتا دیا

 


لندن (این این آئی) صدرمملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ 55روپے میں ہیلی کاپٹر پر ایک کلو میٹر کا فاصلہ طے کر نا ممکن نہیں ٗ نئی حکومت کے ٹوٹنے یا ختم ہونے کے بارے میں بات کرنا قبل ازوقت ہے ٗنوازشریف کی رہائی میں کوئی کردار ادا نہیں کرسکتا، صدارتی انتخاب سیاسی جماعتوں کا کام ہے اس میں میرا کوئی کردارنہیں ٗالیکشن میں دھاندلی پر پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے اعتراضات ہیں، الیکشن کمیشن اور حکومت سیاسی جماعتوں کو مطمئن کریں۔صدر مملکت نے5 روزہ نجی دورہ برطانیہمکمل کرکے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوئے تو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان نے رخصت کیا۔ 

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ 55 روپے میں ہیلی کاپٹر پر ایک کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے ٹوٹنے یا ختم ہونے کے بارے میں بات کرنا قبل ازوقت ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ منظور وسان کے خواب کی تعبیریں ہمیشہ الٹ ہی رہی ہیں، حکومت کی جانب سے مجھے بہت چھوٹی رہائش فراہم کی جارہی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں