6 اگست، 2018

پاکستانی سینما گھروں کی ترقی کیلئے جوبلی لائف انشورنس کا سائن پیکس کے ساتھ اشتراک

 

کراچی: پاکستان کے صف اول کے لائف انشورنس ادارے جوبلی لائف انشورنس نے ملک میں فلم انڈسٹری کے فروغ کے لئے سنی پیکس سینماز(Cinepax Cinemas) کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ دونوں اداروں نے جولائی میں اس معاہدے پر دستخط کئے جس کی میعاد ایک سال ہے۔ اس معاہدہ کے ذریعے جوبلی لائف انشورنس نے ملک میں کھیلوں، فنون اور کلچر کو فروغ دینے اور ان شعبوں کے سرپرست کے طور پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے۔ 



سنی پیکس سینماز فی الوقت کراچی، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، حیدرآباد اور اسلام آباد سمیت پاکستان کے 9 شہروں میں 30 اسکرینز کے ساتھ 13 سینما گھر چلا رہا ہے۔ اسکے پاس مجموعی طور پر ملک بھر میں 6 ہزار سے زائد نشستوں کی گنجائش ہے۔ سنی پیکس سینمازاپنے سینماگھروں میں جوبلی لائف انشورنس کو برانڈنگ، آن اسکرین تشہیر اور مختلف سرگرمیوں کے لئے موقع فراہم کرے گا اور اسکے سیفرون ممبرز کو مختلف آفرز پیش کی جائیں گی ،جیسے سلور اسکرین ٹکٹ کی خریداری پر پاپ کارن اور ڈرنک کے ساتھ ایک ٹکٹ فری ہے۔ سیفرون امتیازی صارفین کا ایک لائلٹی کلب ہے جو جوبلی لائف انشورنس پر یقین رکھتے ہیں اور مالی طور پر محفوظ مستقبل کے لئے کمپنی کے ساتھ وابستہ رہنے پر فخر کرتے ہیں۔ 

اس موقع پر جوبلی لائف انشورنس کے سی ای او اور ایم ڈی جاوید احمد نے کہا، "فلم ابلاغ عامہ کا طاقتور ذریعہ ہے اور اگر اس ذریعے کو سنجیدگی سے استعمال کیا جائے تو لوگوں کو معیاری انٹرٹینمنٹ کی فراہمی کے ساتھ مختلف اقسام کے پیغام دینے کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ہم سنی پیکس کے ساتھ تعاون پر خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ شراکت داری پاکستان کی فلم انڈسٹری کی ترقی میں معاون ہوگی۔ جوبلی لائف انشورنس ملک میں کھیلوں، تعلیم، کاروبار اور فنون کے شعبوں میں ترقی کے لئے فعال انداز سے تعاون کررہا ہے۔" 

سنی پیکس پاکستان کی سی ای او مریم البچہ نے کہا، "سنیما گھر فیملیز کے لئے تفریح کا سب سے بہترین مرکز بنتے جارہے ہیں۔ ہم انہیں مزید بہتر بنا رہے ہیں اور اس کام میں شامل ہر شخص چاہتا ہے کہ اس تبدیلی سے فلم انڈسٹری مزید مستحکم ہو اور ہر پاکستانی اس پر فخر کرے۔ یہ خوشگوار بات ہے کہ جوبلی لائف انشورنس جیسے ادارے اس کام میں تعاون کررہے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس اشتراک سے باہمی طور پر فائدہ ہوگا۔" 

جوبلی انشورنس آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈیولپمنٹ (AKFED)کا ایک عالمی برانڈ ہے جو ایشیا اور مشرقی افریقہ کی مارکیٹوںمیںمختلف بیمہ پالیسیاںبرائے زندگی ، صحت اور جنر ل بھی پیش کرتا ہے۔ جوبلی لائف پاکستان میں زندگی اور صحت کے بیمہ کے منفرد ترتیب دئیے گئے منصوبے پیش کرتی ہے جو صارفین کے مختلف طبقات کی ضروریات کو پورا کرتے ہےں جن میں ریٹائرمنٹ، بچوں کی تعلیم، شادی ، بچت اور تحفظِ زندگی ، خواتین کیلئے خاص بیمہ زندگی پالیسیاں ، دیہی علاقوں کیلئے بیمہ پالیسیاں اور ملک کے کم مراعات یافتہ طبقے کے لئے زندگی اور صحت کی پالیسیاں شامل ہیں۔ کمپنی پاکستان میں صف اول کا ونڈو تکافل آپریٹر ہے۔ 

سنی پیکس پاکستان کا سب سے بڑا سنیما نیٹ ورک ہے جو بہترین انداز سے معیاری انٹرٹینمنٹ کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔ سنی پیکس اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ آرام دہ، باسہولت اور جدید ترین وژیول/ ساو ¿نڈ کے ساتھ صارفین کو پہلے سے بہتر استعمال کی سہولیات فراہم کرے ۔ یہ بے مثال سروس، گھر پر آن لائن ٹکٹنگ کی فروخت اور بہترین ڈیجیٹل استعمال کی سہولت کے ساتھ مستقبل کی سنیما انٹرٹینمنٹ کو آپ کی دہلیز پر لاتا ہے۔ 

فوٹو کیپشن :  پاکستان کے صف اول کے لائف انشورنس ادارے جوبلی لائف انشورنس نے ملک میں فلم انڈسٹری کے فروغ کے لئے سنی پیکس سنیماز کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ اس معاہدے پر دستخط کے بعد تصویر میں جوبلی لائف انشورنس کے ایم ڈی اور سی ای او جاوید احمد (بائیں سے پانچویں)، سنی پیکس سنیماز کے سی ای او مریم البچہ (بائیں سے چھٹی) سمیت دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام موجود ہیں۔ 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں