9 اگست، 2018

ایوانزا اور پریمیئر نے پاکستان کے تیز ترین اور سب سے قابل بھروسہ پیمنٹ گیٹ وے اے پی پی ایس قائم کردیا

ایوانز اپریمیئر پیمنٹ سروسز (اے پی پی ایس) ایونزا گروپ اور پریمیئر سسٹمز کا مشترکہ منصوبہ ہے

کراچی: ایوانزا گروپ اور پریمیئر سسٹمز نے معاہدے پر دستخط کرلئے ہیں جس کے تحت ایوانزا پریمیئر پیمنٹ سروسز (اے پی پی ایس) کے نام سے باقاعدہ کمپنی قائم کی گئی ہے جو پاکستان میں سب سے محفوظ ، سب سے تیز رفتار اور انتہائی قابل اعتماد انداز سے ملکی سطح پر آن لائن ادائیگی میں سہولت فراہم کرے گی۔ اے پی پی ایس کو ای کامرس اور ایم کامرس گیٹ وے اور مرچنٹ ڈیجیٹائزیشن کو آگے بڑھانے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ 

ایوانزا گروپ اور پریمیئر سسٹمز نے پاکستان کی سب سے تیز ترین اور سب سے قابل بھروسہ آن لائن پیمنٹ گیٹ ایوانزا پریمیئر پیمنٹ سروسز (اے پی پی ایس) کے قیام کا معاہدہ کرلیا ہے۔ گروپ فوٹو میں ایوانزا گروپ کے سی ای او محمود کپوروالا (بائیں سے تیسرے)، پریمیئر سسٹمز کے سی ای او ارشد رضا (دائیں سے تیسرے) اور اے پی پی ایس کے سی ای او عدنان علی (دائیں سے پہلے) موجود ہیں۔ 



پریمیئر سسٹمز کے سی ای او شیخ ارشد رضا نے کہا، "ہمارے بہت سے بین الاقوامی پارٹنرز ہیں لیکن اب ہمارے پاس ملکی سطح پر بھی ادارہ موجود ہے جو ڈیجیٹل اکانومی کو قبول کرنے کے لئے کوشاں ہے اور ڈیجیٹل پیمنٹ کی باسہولت خدمات میں مزید بہتری لا رہا ہے ۔" 

ایوانزا گروپ کے سی ای او محمود کپوروالا نے کہا، "ہمیں پریمیئر سسٹمز سے اشتراک کے ذریعے اے پی پی ایس کے آغاز پر فخر ہے۔ یہ ملک میں پیمنٹس کے لئے بہترین انتخاب بن جائے گی اور ہمارے ای کامرس کے ماحول کو ڈیجیٹائز بنانے میں مدد ملے گی۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہر طرح کے کاروبار اور صارفین کے لئے معاونت فراہم کرکے ڈیجیٹل پیمنٹ میں حائل رکاوٹیں ختم کی جائیں اور ڈیجیٹل ترقی کے میدان میں پاکستان کو مستحکم کریں ۔" 

دونوںکمپنیوںکا عزم ہے کہ مشترکہ کاوشوں سے اے پی پی ایس کمپنی کو اس قابل بنایا جائے کہ وہ پاکستان میں تیزی سے بدلتے ہوئے ڈیجیٹل منظرنامے کی ضروریات پوری کرے۔ ہماری معیشت بدستور کیش آن ڈیلیوری پر انحصار کرتی ہے ، اس کے ساتھ ہماری ای کامرس انڈسٹری 90 فیصد کیش آن ڈیلیوری پر مشتمل ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹلائیزیشن کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ 

اس موقع پر اے پی پی ایس کے نئے منتخب ہونے والے سی ای او عدنان علی نے مختلف سوفٹ ویئر ز کے انفراسٹرکچر پر مشتمل ٹیکنالوجی اسٹیک پیش کیا جس کی بدولت اے پی پی ایس کو پاکستان میں بڑے کاروباری اداروں جیسے مرچنٹس، اسکولز، بلنگ انڈسٹریز، میوچل فنڈز اور اداروں کو ڈیجیٹائزنگ کے ذریعے کیش لیس منظرنامہ بنانے میں مدد ملے گی اور وہ باسہولت، محفوظ ڈیجیٹل استعمال کی سہولت فراہم کرسکیں گے۔ 

 عدنان علی نے مزید کہا، "یہ ہم سب کے لئے ایک تاریخی موقع ہے، ہم اس بات سے آگاہ ہیں کہ انڈسٹری 4.0 نئی شکل اختیار کررہی ہے اور بزنس کرنے کے انداز میں نئی تبدیلیاں لا رہی ہے ۔ ہم ملکی انڈسٹری میں جدت لانے والے اولین اداروں میں شامل ہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ اپنے ممکنہ اسٹیک ہولڈرز کے لئے مارکیٹ کو ڈیجیٹائز کریں اور پاکستان میں ڈیجیٹل پیمنٹس کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔" 

پاکستان کے تناظر میں اے پی پی ایس کا اجراءایک اہم قدم ہے جس سے ملکی مارکیٹ میں جدت لانے میں مدد ملے گی۔ اس سے نہ صرف مقامی لوگوں کی حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ ڈیجیٹل ذرائع استعمال کرکے ادائیگی کریں بلکہ ڈیجیٹل پیمنٹس کو پہلے سے زیادہ آسان جبکہ بینکنگ صارفین کے لئے ای کامرس کو بڑے پیمانے پر قابل استعمال بنایا جائے گا۔ 


ایوانزا گروپ کا تعارف
ایوانزا گروپ آف کمپنی اٹھارہ سالہ تجربے کی حامل ایک مستحکم کمپنی ہے جس کے ساتھ پاکستان، مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں تین سو سے زیادہ افراد منسلک ہیں۔ 

یہ گروپ ان کمپنیوں پر مشتمل ہے جو اہم شعبوں بشمول بینکنگ ، ٹیلی کمیونیکیشنز، گورنمنٹ، ریٹیل اور مینو فیکچرنگ سے منسلک کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیتا ہے۔ایوانزا ان کمپنیوں کو اپنی جدید پروڈکٹس فراہم کرتا ہے جن میں ایڈوانسڈ چینل بینکنگ ایپلی کیشنز، کسٹمر ایکسپیریئنس منجمنٹ سلوشنز، ای۔کامرس اور ریٹیل سلوشنز، بلاک چین، آر پی اے، اے ایل اور اسمارٹ سٹی ایپلی کیشنز شامل ہیں۔

خطے میں ایوانزا کو نئی آنے والی ٹیکنالوجیز کے حوالے سے ایک منفرد لیڈرشپ پوزیشن حاصل ہے اور اس نے اپنے کسٹمرز کے ساتھ ساتھ انڈسٹری میں موجود اپنے پارٹنرز جیسے کہ مائیکرو سوفٹ، کارٹنر، آئی بی ایم ، ریگولیٹر اور حکومتی اداروں سے بہت سی تعریفیں سمیٹی ہیں ۔ 

پریمیئر سسٹمز کا تعارف 
پریمیئر سسٹمز پاکستان کی صف اول کے انفارمیشن کمپیوٹر ٹیکنالوجی انفرا اسٹرکچر فراہم کرنے والی کمپنی ہے۔ 1993 میں قائم ہونے والی اس کمپنی کے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں قائم چار دفاتر میں 135 سے زیادہ آئی ٹی کے ماہرین کام کر رہے ہیں۔ 

 ان کی ترجیح ہارڈ ویئر،سوفٹ ویئر اور مینجڈ سلوشنز ہیں۔یہ کمپنی انفار میشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی معروف کمپنیوں مائیکرو سوفٹ، HP، سسکو اور اوریکل ، جنی پر،وی ایم ویئر ، ورٹک وغیرہ کی پارٹنز بھی ہے۔یہ اہم صنعتوں ٹیلی کام ،بینکنگ ،آئل اینڈ گیس اور ڈیفنس کو سلوشنز فراہم کرتی ہے۔ 

اپنے پروڈکٹ پورٹ فولیو کو وسعت دینے پر یقین رکھنے والے ، پریمیئر نے دنیا میں بہترین گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی ©’ Audi ©‘ کے ساتھ پورے پاکستان ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کیلئے واحد امپورٹر، ڈسٹری بیوٹر، ڈیلر اور سروس سینٹر چلانے کیلئے معاہدہ کیا ہے۔ 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں