25 ستمبر، 2018

کھادی نے چیف جسٹس اور وزیراعظم ڈیم فنڈ میں 3 کروڑ روپے عطیہ کردیئے

یوم آزادی کے موقع پر خریداری کی تمام رقم پاکستان کیلئے وقف کرنے کا اعلان کیا گیا تھا

کراچی: پاکستان کے اعلیٰ معیار کے فیشن برانڈ کھادی (Khaadi) نے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں 3 کروڑ روپے بطور عطیہ جمع کرادیئے ہیں۔ 

اس بات کا اعلان وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے موقع پر ڈیم فنڈ جمع کرنے کی ایک تقریب کے دوران کیا گیا۔ قومی فریضے کی ادائیگی کے لئے کھادی نے یوم آزادی پر 14 اگست کو خریداری کی تمام رقم پاکستان کے لئے مختص کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 

کھادی کے بانی اور سی ای او شمعون سلطان نے کہا، "ہم نے یوم آزادی کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ 14اگست کو خریداری کی تمام رقم پر ہمارا کوئی حق نہیں ہے اور اس رقم پر وطن عزیز کا حق ہے۔ ہم نے اپنے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے 3 کروڑ روپے کا عطیہ دیا ہے۔ "  

پاکستان بھر میں گزشتہ سال 'میں بھی پاکستان ہوں' (#MainBhiPakistanHoon)
کی ٹیگ لائن کی بنیاد پر یوم آزادی کا جشن منانے کے ساتھ کھادی نے رواں سال یوم آزادی کی مہم میں پاکستان کو لوٹانے پر توجہ دی ۔ اس سلسلے میں ہیش ٹیگ کو 'ہم بھی پاکستانی ہیں' (#HumBhiPakistanHain) میں تبدیل کیا گیا ۔ اس مہم کے دوران ملک بھر میں پول کے ذریعے صارفین سے عطیات جمع کرنے سے متعلق تجاویز لی گئیں اور انہیں قومی فریضے کی ادائیگی کے پانچ شعبوں میں سے کوئی ایک شعبہ منتخب کرنے کی سہولت دی گئی تھی ،جن میں پانی، صحت، تعلیم، نکاس اور ماحولیات شامل تھے۔ پول کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ پانی کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ملک میں آبی ذخائر کی قلت سے متعلق صورتحال خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔ 


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں