اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

3 ستمبر، 2018

چترال میں ایک اور شخص کی خود کشی، گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جان بحق

 


چترال(گل حماد فاروقی) چترال میں ایک اور  شحص نے  زندگی کا حاتمہ کردی۔ بالای علاقے میں ایک شادی شدہ شحص نے  خودکشی کرلی۔  چترال میں خود کشی کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک شادی شدہ  جوان نے دریا میں چھلانگ لگا کرزندگی کا خاتمہ کردیا جبکہ ایک اور واقعے میں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل اور غواگئی موٹر کار کے درمیاں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جان بحق ہوگئے۔ 

چترال پولیس کے مطابق خو دکشی کے واقعے میں یارخون لشٹ کی رہائشی چالیس سالہ جوان صدر الدین ولد گلاب خان گزشتہ دو دنوں سے لاپتہ تھا جس کی لاش کو اتوار کے روز یارخون وادی کے میراگرام نمبر دو گاؤں کے قریب دریا سے برآمد کیا گیا ۔

وہ دوبچوں کا باپ بتایا جاتا ہے اور کافی عرصے سے بے روزگار تھا۔  چترال پولیس نے ان کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سب ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز بونی بھیج دیا ہے۔  اس ہفتے کے دوران خودکشی کا یہ دوسرا واقعہ تھا ۔ اسی طرح چترال ٹاؤن کے قریب  پشاور روڈ پر واقع گاؤں جھوٹی لشٹ کے قریب ایک موٹر سائیکل اور غواگئی موٹر کار کے درمیاں خوفناک تصادم سے دروش پرانا بازار کے رہائشی نوجوان سردار ایوب خان ولد امیر ولی شاہ موقع پر جان بحق ہوگئے۔  چترال پولیس نے غواگئی کار کے ڈرائیور مہتاب خان ساکن قولنڈی دیر اپر کو گرفتارکرلیا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں