3 ستمبر، 2018

ایل جی ایکٹرونکس کی مصنوعی ذہانت سے چلنے والی ڈیوائسز نے یورپین ایوارڈز جیت لئے

 

کراچی:۔ یوروپین امیجنگ اینڈ ساونڈ ایسوسی ایشن (ای آئی ایس اے) نے مصنوعی ذہانت سے کام کرنے والی نت نئی ٹیکنالوجی اور ڈیزائن میں جدت لانے پر ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) کی جدت انگیز مصنوعات کو خصوصی ایوارڈز کے لئے منتخب کرلیا ہے ۔ ایل جی کے مصنوعی ذہانت سے چلنے والی مصنوعات میں ایل جی اولیڈ ٹی وی، ایل جی سوپر یو ایچ ڈی ٹی وی اور ایل جی ایکس بوم شامل ہیں جنہیں اعلیٰ معیار کی پکچر کوالٹی،بہترین انداز سے مصنوعی ذہانت کے کام کرنے کا انداز اور غیرمعمولی ساو ¿نڈ پر ایوارڈز دیئے گئے۔ 



ایل جی کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس تھنک (OLED TV AI ThinQ) سے آراستہ اولیڈ ٹی وی کو آئیسا پریمیم اولیڈ ٹی وی 2018-2019 (EISA PREMIUM OLED TV) کے لئے منتخب کیا گیا۔ ایل جی کی جانب سے اولیڈ ٹیکنالوجی میں لگاتار ساتویں سال ایوارڈ حاصل کیا گیا ہے۔ اس ٹی وی کو بہترین تصویری معیار کی بناءپر سراہا گیا ہے ، یہ ایلفا 9 پروسیسر سے چلتا ہے جو غیرمعمولی خوبصورت اور تیز رنگوں کے ساتھ تصویر کی باریک بینی سے منظرکشی کرتا ہے اور اس میں بہترین سطح کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا فنکشن موجود ہے۔ ای آئی ایس اے جیوری نے ڈال بائی ایٹموس کی کارکردگی اور اسکے فرنٹ فائرنگ اسپیکرز کی شاندار کارکردگی کو بھی سراہا۔ 

ایل جی کا سوپر یو ایچ ڈی ٹی وی اپنے پورے ڈسپلے میں بیک لائٹنگ زون کی سہولت فراہم کرتا ہے اور بلیک لیول اور تصویر کے زاویئے کو آزادانہ طور پر ایل ای ڈی لائٹ زونز کے ذریعے نمایاں انداز سے بہتر بناتا ہے۔ یہ سائے کو بھی باریک بینی سے دکھاتا ہے اور لوکل کنٹراسٹ میں اضافے کے لئے روشنی کے اخراج میں کمی کرتا ہے ، یہ ایچ ڈی آر مواد دیکھنے کے لئے اہمیت رکھتا ہے۔ اس میں جدت انگیز نانو سیل ڈسپلے کی بدولت ٹی وی دیکھنے والے افراد رنگوں کی بہترین انداز سے درستی اور تصویر کے معیار پر کسی سمجھوتے کے بغیر مسلسل چوڑے زاویوں کی منظرکشی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ 

یورپین ادارے کا ایوارڈ پانے والوں میں ایل جی کے مصنوعی ذہانت سے آراستہ ایکس بوم اسپیکر بھی ہے۔ اس اسپیکر نے ای آئی ایس اے آرٹیفیشل انٹیلی جنس لاو ¿ڈ اسپیکر 2018-2019 ایوارڈ اپنی غیرمعمولی ساو ¿نڈ کوالٹی اور مہارت کے استعمال کی بدولت جیتا۔ 

اس سیٹ اپ میں گوگل اسسٹنٹ تیزی سے براہ راست اپنی جگہ بنالیتا ہے۔ ایل جی ایکس بوم آرٹیفیشل انٹیلی جنس تھنک (XBOOM AI ThinQ) کسی ریموٹ کنٹرول یا اسمارٹ فون کے بغیر جواب دیتا ہے ۔ ایک مرکز کے طور پر یہ اسپیکر گوگل اسسٹنٹ سے چلنے والی اسمارٹ ہوم ڈیوائسز کے ساتھ ایل جی کی ہوم ایپلائنسز کو بھی کنٹرول کرسکتا ہے۔ 

ایل جی کا ایس کے 10 وائی ساو ¿نڈ بار (SK10Y) اعلیٰ معیار کی آڈیو فائلز سے مطابقت رکھتا ہے جس کے ساتھ 550 واٹ کا طاقتور آو ¿ٹ پٹ ہے اور ڈال بائی ایٹموس کی پاور سے بھی آراستہ ہے۔ اس کی بدولت تمام سمتوں میں روانی کے ساتھ آواز پھیلتی ہے اور ہر طرف بیٹھے افراد کو انتہائی واضح آواز سنائی دیتی ہے۔ 

ایل جی ہوم انٹرٹینمنٹ کے پریذیڈنٹ برائن کیون نے کہا، "ایل جی آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجیز میں جدت لانے کے عزم کے لئے انڈسٹری کے مشہور ماہرین کے اعتراف پر انتہائی فخر کرتا ہے۔ ایل جی مصنوعی ذہانت کے شعبے میں کام کرنے والا اہم عالمی ادارہ ہے جو اپنے صارفین کو گھر پر ذہانت کی نئی سطح فراہم کررہا ہے۔ یہ ہمارے مشن سے منسلک ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں کو مزید باسہولت بنایا جائے۔ "



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں