ٹیلی نار پاکستان کے منافع میں 11 فیصد اضافہ مجموعی آمدن 29 ارب سے تجاوز کرگئی

ٹیلی نار پاکستان کے منافع میں 11 فیصد اضافہ مجموعی آمدن 29 ارب سے تجاوز  کرگئی

کراچی: ٹیلی نار گروپ نے 2018ء کی تیسری سہ ماہی کے لئے اپنے مالیاتی نتائج جاری کر دیئے ہیں۔ ٹیلی نار پاکستان نے سبسکرپشن اور ٹریفک آمدنی میں 10 فیصد اضافہ کے ساتھ مضبوط منافع بخش اور آمدن میں اضافہ ظاہر کرتے ہوئے تیسری سہ ماہی کے لئے بہترین نتائج فراہم کئے۔


11.5 فیصد اضافہ کے ساتھ مجموعی آمدن 29.976 ارب روپے تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال اسی سہ ماہی کے مقابلہ میں 3.081 ارب روپے زائد ہے۔

سہ ماہی میں EBITDA مارجن 77 فیصد تھا لیکن اسے منسوخیوں کے لئے ایڈجسٹ کیا گیا، بنیادی مارجن 54 فیصد تھا۔ جب اسے NOK میں جمع اور رپورٹ کیا گیا، یہ امر قابل ذکر ہے کہ حالیہ زرمبادلہ کی شرح میں اتار چڑھائو کی وجہ سے 2017ء کی تیسری سہ ماہی میں اصل آمدن جو پاکستانی روپے میں حاصل اور رپورٹ ہوئی، کے مقابلہ میں ریونیو میں معمولی کمی ہوئی۔




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post