29 اکتوبر، 2018

غذر سے پنڈی جانے والی بس کو شاہراہ قراقرم میں حادثہ پیش آیا، 17 مسافرجاں بحق ہوگئے

 

غذر سے پنڈی جانے والی بس کو شاہراہ قراقرم میں حادثہ پیش آیا، 17 مسافرجاں بحق ہوگئے

چلاس(ویب ڈیسک) غذر سے پنڈی جانے والی بس کو شاہراہ قراقرم میں حادثہ پیش آیا، 17 مسافرجاں بحق ہوگئے۔  شاہراہ قراقرم پر مسافر بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 


تفصیلات کے مطابق غذر سے پنڈی جانے والی مسافر بس شاہراہ قراقرم پر کھائی میں جا گری جس   کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے، مسافر کوچ گلگت بلتستان کے علاقے غذر سے راولپنڈی جارہی تھی۔ ڈی پی او نے حادثے میں 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریکی اور پہاڑی سلسلے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پولیس کے مطابق مسافر کوچ میں 18 افراد سوار تھے جبکہ ایک خاتون معجزانہ طور پر بچ گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ واضح رہے کہ 2 ماہ قبل خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر مسافر بس اور آئل ٹینکر کے تصادم کے نتیجے میں 23 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں