22 اکتوبر، 2018

انتہائی افسوسناک حادثے میں 21 افراد جان بحق ہوگئے

 

انتہائی افسوسناک حادثے میں 21 افراد جان بحق ہوگئے

ڈیرہ غازی خان (ویب ڈیسک) گزشتہ 7 دنوں کے اندر بڑے ٹریفک حادثات میں 40 کے قریب جانیں ضائع ہوگئیں۔ آج صبح ڈی جی خان میں ٹریفک حادثے میں 21 افراد جان کی بازی ہار گئے۔  ڈیرہ غازی خان میں تیز رفتار مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔ ڈی جی خان کے ضلعی اسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر گل حسن شاہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے چار افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے جب کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں دونوں مسافر بسوں کے ڈرائیورز بھی شامل ہیں۔

ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے 12 افراد کا تعلق ملتان کے علاقے پل باراں سے ہے جب کہ دو افراد کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے۔  ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والی لاشوں کو سرکاری ایمبولینسز کے ذریعے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر، پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام سمیت امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں تھیں جب کہ ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی تھیں۔ تاہم عینی شاہدین کے مطابق دونوں بسوں کے درمیان حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

اس سے قبل 16 اکتوبر کو سرگودھا میں تیز رفتار مسافر بس اور کیری گاڑی میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 طالبات اور ایک ڈرائیور جاں بحق ہو گیاتھا۔  تیز رفتار مسافر بس کیری ڈبے پر چڑھ گئی تھی جس سے چار طالبات زخمی بھی ہوئیں تھیں زخمی طالبات کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو اسپتال بھلوال منتقل کردیا گیا تھا۔ حادثے کے بعد جاں بحق طالبات کے لواحقین اور مشتعل طلبہ کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور حادثے کی وجہ بننے والی بس کے شیشے توڑ کر آگ لگا دی تھی۔






کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں