5 اکتوبر، 2018

ایل جی الیکٹرانکس نے مصنوعی ذہانت سے آراستہ جدید اسمارٹ ہوم مصنوعات پیش کردیں

 

کراچی: ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے جدت انگیز انداز سے بیٹری لائف کے ساتھ لوگوں کی زندگیاں تبدیل کرنے والی مصنوعی ذہانت سے آراستہ ٹیکنالوجی نمائش کے لئے پیش کردی ہے۔ ایل جی کی جانب سے سالانہ اننو فیسٹ لاطینی امریکہ روڈ شو (InnoFest) میں اسکی مصنوعی ذہانت سے آراستہ تھنک مصنوعات اور ایل جی سگنیچر برانڈ کو مرکزی اہمیت حاصل رہی ۔ اس تقریب میں 250 سے زائد مہمان خصوصی موجود تھے جن میں ریجنل ریٹیلرز، بزنس پارٹنرز اور ذرائع ابلاغ کے سینئر نمائندے شامل تھے۔ نمائش کے دوران ایل جی نے اپنے منصوبہ پیش کیا کہ کس طرح سے وہ خطے کو مصنوعی ذہانت کے نئے دور میں لے جانے کے لئے قائدانہ کردار ادا کررہا ہے۔ 



اس تقریب کا عنوان 'ذہین انداز سے سوچیں اور بے فکر رہیں' بھی مہمانوں کی دلچسپی کا باعث تھا۔ پروگرام کے دوران ایل جی کی وسیع رینج کی تھنک مصنوعات کو پہلی بار اس خطے میں پیش کیا۔ ان منصوعات میں WK7 ایل جی تھنک اسپیکر،ایل جی کا تھنک G7اسمارٹ فون اور گوگل اسسٹنٹ سے آراستہ مصنوعی ذہانت کے ساتھ ایل جی کا اولیڈ ٹی وی شامل ہے۔ پانچ زبانیں بشمول ہسپانوی زبان سمجھنے کی استطاعت رکھنے کے ساتھ ایل جی کا مصنوعی ذہانت سے آراستہ ٹی وی روزمرہ امور کی انجام دہی بھی کرتا ہے اور اسکے ٹی وی ہر طرح کی اسمارٹ ہوم ڈیوائسز سے مطابقت رکھتے ہیں۔ 

اس نمائش کے دوران میکسیکو اور کولمبیا میں حال ہی میں متعارف کردہ ایل جی سگنیچر پریمیئم ہوم ایپلائنس منصوعات پیش کی گئیں۔ اس خطے میں ایل جی ہوم ایپلائنسز کو انتہائی مقبولیت حاصل ہورہی ہے اور ایل جی سگنیچر مصنوعات کے بارے میں توقع ہے کہ انہیں لاطینی امریکہ کے صارفین میں مزید مقبولیت حاصل ہوگی۔ 

ایل جی گلوبل مارکیٹنگ کے سربراہ ہان چانگ ہی نے کہا، "لاطینی امریکہ کا خطہ ایل جی کے لئے تجارتی اعتبار کے ساتھ اسٹریٹجک اعتبار سے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ہمارا اننوفیسٹ گلوبل روڈ شو ہمارے خصوصی پارٹنرز کو ان مصنوعات کے براہ راست استعمال کا موقع فراہم کرتا ہے، یہ منصوعات ہم آنے والے مہینوں کے دوران اس خطے میں متعارف کرائیں گے۔ لاطینی امریکہ کے پارٹنرز سے ملنے والا تعاون ہمارے لئے انتہائی غیرمعمولی ہے۔" 


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں