2 اکتوبر، 2018

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے سلسلے میں سیمنار کا انعقاد،ملکی و غیر ملکی ماہرین کی شرکت



نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے سلسلے میں سیمنار کا انعقاد،ملکی و غیر ملکی ماہرین کی شرکت 



چترال: (رپورٹ ایم۔فاروق ) گزشتہ دنوں NUST یونیورسٹی اسلام آباد میں " Future of Hydro Power Opportunities & Challenges" کے موضوع پر ایک سیمنار منعقد ہوا جسمیں پاکستان سمیت بیرون ممالک سے تعلق رکھنے والے ہائیڈرو پاور سے وابستہ ماہرین نے شرکت کی۔ اس تقریب میں چترال سے تعلق رکھنے والے ہائیڈرو پاور کے ماہر اور کامیاب بزنس مین انجینئر فضل ربی جان نے بھی شرکت کی۔ انھوں نے پاکستان میں ہائیڈرو پاور کے موجودہ گنجائش اور مستقبل میں درپیش مسائل سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ اس تقریب میں موجود شرکاء کی درخواست پر انہوں نے نوجوان انجنیئرز کی تربیت اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہر میدان میں کامیاب شخص بننے کے لیے محنت اور صبر یقینی ہے ۔ مجھے انجینئر بننے سے لیکر ایک کامیاب بزنس مین بننے تک بہت سے جیلینجز کا سامنا کرنا پڑا , زندگی کے ہر موڑ پر جدوجہد کی اور مشکلات آنے پر صبر کیا نا امید نہیں ہوا اور آج خدا کے فضل کرم سے ملکی و غیر ملکی سطح پر ہائیڈرو پاور کے میدان میں نام پیدا کیا۔ انھوں نے خصوصی طور پر نوجوان انجنیئرز کو ترغیب دی کہ وہ بھی ملازمت کے لئے دربدر ٹھوکریں کھانے کے بجائے مارکیٹ میں آکر اپنی تجربات اور مشاہدات کا پریکٹیکلی طور پر استعمال کریں تاکہ ان کا مستقبل بھی روشن ہوسکے اور وہ بھی ایک کامیاب زندگی گزار سکیں بلکہ اس کے بدولت ملک و قوم بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں