اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

24 اکتوبر، 2018

ایک کھرب منی لانڈنگ کیس: جگہ جگہ جعلی اکاؤنٹس: ایف آئی اے سرغنہ کر پکڑوا لیا

 

ایک کھرب منی لانڈنگ کیس: جگہ جگہ جعلی اکاؤنٹس: ایف آئی اے سرغنہ کر پکڑوا لیا



راولپنڈی (نیوز ڈیسک) جگہ جگہ جعلی اکاؤنٹس اور جعلی طریقوں سے منی ٹرانزیکشنز اور منی لانڈرنگ کے سرغنہ کو بلاآخر ایف آئی اے نے دھر لیا۔ جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ایف آئی اے کومطلوب اومنی گروپ کے چیف فنانشل آفیسر اسلم مسعود کو لندن سے جدہ  پہنچنے پر انٹرپول نے گرفتارکرکے پاکستانی حکام کو باضابطہ آگاہ کر دیا ہے۔ ملزم اسلم مسعودکی گرفتاری بہت بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے، 35 ارب سے شروع ہوکر ایک کھرب تک پہنچنے والے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث افراد کے گرد تیزی سے گھیرا تنگ ہورہا ہے۔ملزم کو پاکستان منتقل کرنے کیلیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔

فیڈرل انوسٹی گیشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق ملزم کی حوالگی اور پاکستان واپسی کیلیے ایک سے دو روز میں ٹیم تشکیل دی جائیگی۔ آئی این پی کے مطابق ملزم اسلم مسعود منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے آغاز پر 9 جنوری کو پاکستان سے فرار ہوگیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اسلم مسعودکیخلاف منی لارنڈرنگ کے مقصدکیلیے مختلف لوگوں کے شناختی کارڈاستعمال کرکے جعلی بینک اکاؤنٹس کھولنے اور دیگر الزامات کے تحت ایف آئی اے کراچی میں مقدمہ نمبر 4/2018 درج ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں