31 اکتوبر، 2018

چترال میں نشائی شحص نے نشہ نہ ملنے پر اپنے ہی گھر کو آگ لگادی۔ آگ پر بڑی مشکل سے قابو پایا گیا۔

 

چترال میں نشائی شحص نے نشہ نہ ملنے پر اپنے ہی گھر کو آگ لگادی۔ آگ پر بڑی مشکل سے قابو پایا گیا۔

چترال(گل حماد فاروقی) چترال کے مضافاتی علاقہ بروز میں ایک نشائی شحص نے نشہ کیلئے پیسے نہ ملنے پر اپنے ہی گھر کو آگ لگادی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق بروز چترال میں فیاض ولد عبدول کا گھر جل کر خاکستر ہوگیا۔ فیاض نے اپنے ہی گھر کو خود آگ لگادی۔ چترال پولیس نے مقدمی درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ 



تفصیلات کے مطابق فیاض نامی شحص جو چرس پینے کا عادی تھا اس نے اپنی ماں سے چرس خریدنے کیلئے پیسے مانگے جبکہ ماں نے پیسے دینے سے انکار کیا جس پر نشائی فیاض طیش میں آکر اپنے گھر کو خود آگ لگادی۔ جس کی وجہ سے ان کا گھر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 فوری طور پر پہنچ گیا اور آگ بھجانے کی کوشش کی تاہم راستہ نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو کی فائر بریگیڈ نے آگ نہیں بجھاسکا تاہم تحصیل میونسپل انتظامیہ کی فائر بریگیڈ جسے مقامی ڈرائیور چلا رہا تھا وہ صحیح جگہہ پر پہنچ کر آگ بجھانے میں کامیاب ہوا اور اسے مزید گھروں تک پہنچنے سے روک دیا مگر فیاض کا گھر سامان سمیت مکمل طور پر جل چکا تھا۔ 

آزاد ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ چرس اس گاؤں میں بکتا ہے اور چند دکاندار مین دروش چترال شاہراہ پر ڈرائیوروں کو چرس کھلے عام فروخت کرتے ہیں۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کو مقامی پولیس کی اشیر باد بھی حاصل ہے۔





کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں