23 نومبر، 2018

کراچی میں واقع چینی قونصلیٹ پر حملہ ناکام بنا دیا گیا، تینو دہشت گرد ہلاک اور 2 اہلکار شہید

 

کراچی میں واقع چینی قونصلیٹ پر حملہ ناکام بنا دیا گیا، تینو دہشت گرد ہلاک اور 2 اہلکار شہید

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں واقع چینی قونصلیٹ پر حملہ ناکام بنا دیا گیا، تینو دہشت گرد ہلاک اور 2 اہلکار شہید جبکہ 2 شہری بھی واقعے کی زد میں آنے کی اطلاعات ہیں۔  سیکیورٹی فورسز نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع چینی قونصل خانے پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 حملہ آوروں کو ہلاک کرکے ان کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمد کرلیا، کارروائی میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی بھی ہوا۔

کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے کے قریب 3 دہشت گردوں نے چینی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم گارڈز کے روکنے پر انہوں نے فائرنگ کردی، جس پر قونصلیٹ پر تعینات سیکیورٹی گارڈز نے بھی جوابی فائرنگ کی، اس دوران دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔  پولیس چیف کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کرکے ان کے قبضے سے خودکش جیکٹس، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔  انہوں نے مزید بتایا کہ حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی بھی ہوا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو نے بھی تصدیق کی کہ ملزمان کی جانب سے کیے گئے ابتدائی حملے میں قونصلیٹ پر تعینات 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے جبکہ ایک سیکیورٹی گارڈ کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

جناح اسپتال کے شعبہ حادثات کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق اسپتال کے سرد خانے میں 7 لاشیں موجود ہیں، جن میں 3 دہشت گرد، 2 پولیس اہلکار اور دیگر 2 افراد شامل ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے دیگر 2 افراد کے شناختی کارڈز پر کوئٹہ کا پتہ درج ہے، جو باپ بیٹا ہیں اور چینی قونصل خانے میں ویزہ لگوانے آئے تھے۔



ایس ایس پی سوہا عزیز تالپور آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں