28 نومبر، 2018

وزیراعظم عمران خان کی کوکا کولا کمپنی کے وفد سے گفتگو، کمپنی 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی

 

وزیراعظم عمران خان کی کوکا کولا کمپنی کے وفد سے گفتگو، کمپنی مزید 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی

وزیراعظم عمران خان  کوکا کولا کمپنی کے وفد سے گفتگو کررہے ہیں

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاروں کو یکساں مواقع کی فراہمی کے ذریعے ملک میں موجود سازگار سرمایہ کاری ماحول سے بھرپور استفادہ کے لئے ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے منگل کو یہ بات ترکی سے کوکا کولا کمپنی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد نے وزیراعظم کو ملک میں کوکا کولا کی 50کروڑ ڈالر کی موجودہ سرمایہ کاری اور آئندہ دو تین برسوں میں 20 کروڑ ڈالر مالیت کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے، معاون صنعتوں کو تقویت ملے گی اور حکومت کو ٹیکسوں کے ذریعے مزید ریونیو حاصل ہو گا۔ وزیراعظم نے وفد کو موجودہ حکومت کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے حکومت کی ہر ممکنہ معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، انڈسٹری اور پیداوار و سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد کے علاوہ رضوان خان، جان گیلون، سروت یلدرم، فہد قادر حسن عدنان، فیصل ہاشمی اور مراد اکرم بھی موجود تھے۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں