23 نومبر، 2018

ایک ہی دن میں دوسرا بڑا سانحہ : اورکزئی میں خود کش دھماکے میں 25 افراد جان بحق اور 35 زخمی ہوئے

 

ایک ہی دن میں دوسرا بڑا سانحہ : اورکزئی میں خود کش دھماکے میں 25 افراد جان بحق اور 35 زخمی ہوئے

اورکزئی (ویب ڈیسک) ایک ہی دن میں دوسرا بڑا سانحہ : اورکزئی میں خود کش دھماکے میں 25 افراد جان بحق اور 35 زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق  صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔   ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا لوئر اورکزئی ایجنسی کے کلایا بازار میں امام بارگاہ کے قریب ہوا، جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔   

مقامی پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہوسکا تاہم دھماکے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے، جن میں بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے اور اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ زخمیوں کو علاج کے لیے کے ڈی اے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔  ادھر خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن قوتیں صوبے میں پرامن ماحول کو خراب کرنا چاہتی ہیں۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کے مطابق دھماکے میں 25 افراد جاں بحق جبکہ 35 افراد زخمی بھی ہوئے اور اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں