اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

28 نومبر، 2018

گاڑی ساز کمپنی سوزوکی پاکستان میں نیا پلانٹ لگانے کے لئے 45 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کریگی

 

گاڑی ساز کمپنی سوزوکی پاکستان میں نیا پلانٹ لگانے کے لئے 45 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کریگی



اسلام آباد: پاک سوزوکی پاکستان میں نیا پلانٹ لگائے گی جس کے لیے 45 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر سے پاک سوزوکی کے سربراہ مسافومی نے ملاقات کی اور پاکستان میں نیا پلانٹ لگانے کا اعلان کیا، جس سے 20 لاکھ گاڑیاں بنا ئی جا سکیں گی ۔  وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ سوزوکی پاکستان میں 450ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اعلامیے کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی انرجی کمپنی ایگزن موبل کے سربراہ نے بھی وزیرخزانہ سے ملاقات کی ، وزیرخزانہ اسد عمرنے کہا کہ ایگزن موبل 27 سال قبل پاکستان کو چھوڑ گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے گلوبل سوزوکی کے چئیرمین اوسامو سوزوکی جی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چیئرمین نے پاکستان میں نیا پلانٹ لگانے کا اعلان کیا۔  سوزوکی کے نئے پلانٹ کے باعث 20 لاکھ مزید نئی گاڑیاں بنانا ممکن ہوسکے گا۔ پلانٹ کی تنصیب اور دیگر امور پر سوزوکی 450 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر سے دنیا میں انرجی کی سب سے بڑی قرار دی جانے والی کمپنی ایگزن موبائل کے سربراہ نے بھی ملاقات کی اور اپنا دفتر کھولنے کا اعلان کیا۔  ایگزن موبائل نے پاکستان میں 27 سال قبل اپنا دفتر بند کردیا تھا۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں