26 نومبر، 2018

موری لشٹ میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کی بیٹھک میں علاقے کے سیکنڈری سکول کی کارکردگی کا جائزہ

موری لشٹ میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کی بیٹھک میں علاقے کے سیکنڈری سکول کی کارکردگی کا جائزہ




چترال (ایم فاروق) تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام کو موری لشٹ کے مقام پر علاقے کوہ کے معتبر اور معروف سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت دیگر لوگوں کا ایک نشست ہوئی جس میں علاقے کوہ کے مرکز میں تعمیر شدہ  سکول گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول موری لشٹ کے انتظامیہ ( ہیڈماسٹر) کا اپنے سٹاف اور طلبہ و طالبات کیساتھ ناقص رویہ  اور تعلیمی کارکردگیوں کے سابقہ اور موجود ریکارڈ کے حوالے سے تفصیلی گفت و شنید ہوئی جس میں اس گاؤں کے معتبر اور سفید ریش بزرگوں نے سکول میں تعلیم و تربیت ، اندرونی بدنظمی اور دیگر مسائل بیان کرتے ہوئے  اپنی قیمتی آراء سے شرکاء کو آگاہ کرتے رہے۔   اجلاس کے دوران اپنی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس کے میزبان حاجی صفدر علی کاش نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول موری لشٹ ضلع چترال میں ٹاپ پوزیشن پر تھا جو کہ ہمارے محترم استاد معظم شاہ اور انکے جملہ سٹاف کی محنت کا صلہ تھا اور آج یہی سکول زیرو لیول پر پہنچ گیا جسکا ذمہ دار سکول انتظامیہ یعنی موجودہ ھیڈ ماسٹر ہے ،جسکی عدم توجہی سے ہمارے بچے بچیوں کا مستقبل تباہی کی طرف گامزن ہے۔ 

اجلاس کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے سینئر نائب صدر شریف حسین نے کہا کہ ہم نے یوسی کوہ کے برزگوں کیساتھ ملکر اس سکول کو سیکنڈری سطح پر لانے کے لیے اپنا خون پسینہ بہایا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ ایک بہترین تعلیمی ادارہ بن گیا جہاں سے  پڑھ ہمارے بچے بچیاں اعلیٰ معیار تعلیم حاصل کی لیکن آج  اسی سکول کے انتظامیہ کی غفلتی،بدمعاشی اور ناقص کارکردگیوں کے بارے میں سن کر انتہائی افسوس ہوا اور یہ قابل مذمت اور برداشت سے باہر ہے۔ اجلاس کے صدر سابق ایم-پی-اے مولانا عبد الرحمن نے کہا کہ متعلقہ سکول کے انتظامیہ کا اپنے سٹاف کو بے جا تنگ کرنا،طلباء و طالبات اور سکول میں کام کرنے والے ٹھیکدار کے ساتھ بدنظمی اورتلخ کلامی انتہائی قابل مذمت ہے اور اس حوالے سے ان سے ضرور پوچھا جائے گا اور ہم اپنے تعلیمی اداروں کے اندرونی نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔  

واضح رہے کہ اس اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے بھی متفقہ طور پر یہ فیصلہ کرلیا کہ سکول ھذا میں تعینات ہیڈ ماسٹر کے خلاف قانونی کارروائی کرینگے اور علاقے کوہ میں موجود تمام تعلیمی اداروں کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے تاکہ ہماری اگلی نسلوں کا مستقبل بہتر سے بہتر ہوسکے۔
  

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں