27 نومبر، 2018

ایون چترال کے رہائشی ٹھیکدار الطاف احمد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سڑک پار کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی، پمز ہسپتال میں زیرِ علاج

ایون چترال کے رہائشی ٹھیکدار الطاف احمد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سڑک پار کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی، پمز ہسپتال میں زیرِ علاج

اسلام آباد (ایم۔ فاروق) تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح اسلام آباد میں ایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے آیون چترال کے رہائشی ٹھیکدار الطاف احمد شدید زخمی ہوئے جسے جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے پمز ہسپتال پہنچا دیا جہاں پر وہ رات گئے بیہوشی کی حالت میں پڑے رہے ۔اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی انکے رشتے دار اور دوست چترال سے اسلام آباد پہنچ گئے ۔ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق انکے دماغ میں خون جمع ہوگیا تھا جسکی باعث بروقت آپریشن نہیں کیا گیا ۔ تاہم تازہ ترین اطلاعات کیمطابق گزشتہ شب اسلام آباد کے ایک پرائیویٹ ہسپتال" قائد اعظم ہسپتال" میں ان کا باقاعدہ طور پر آپریشن ہوا جسکے بعد اسکی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔





کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں