3 نومبر، 2018

عمران خان، آرمی چیف، فضل الرحمن، تمام وزرا اعلٰی اور دیگر رہنماؤں کا مولانا سمیع الحق کے قتل کی شدید مزمت اور اظہار افسوس

 

عمران خان، آرمی چیف، فضل الرحمن، تمام وزرا اعلٰی اور دیگر رہنماؤں کا مولانا سمیع الحق کے قتل کی شدید مزمت اور اظہار افسوس

اسلام آباد (ویب ڈیسک)  وزیراعظم عمران خان نے  مولا ناسمیع الحق پر حملے اور کی قتل کی شدید مذمت کی ہے۔  وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت سے ملک جید عالم دین اور اہم سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا۔  انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی دینی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم نے مولانا سمیع الحق پر حملے کے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم عمران خان نے واقعے کی فوری تحقیقات اور ذمے داران کا تعین کرنے کی ہدایت کردی۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اس وقت چین کے سرکاری دورے پر ہیں جنہیں مولانا سمیع الحق پر حملے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

 آرمی چیف کی مولانا سمیع الحق کے قتل کی شدید مذمت، جنرل باجوہ کا جمیعت علماء س کے سربراہ کے قتل پر گہر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ سے اظہار افسوس۔ تفصیلات کے مطابق جمیعت علماء اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ جنرل آصف غفور کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے مولانا سمیع الحق کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے مولانا سمیع الحق کے جاں بحق ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 8 سال دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں پڑھا ہوں، وہاں سے دیرینہ ایک تعلق ہے، اس رشتے کو کبھی بھلا نہیں سکتا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مولانا سمیع الحق کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت نے سیکیورٹی صورتحال کی قلعی کھول دی ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مولانا سمیع الحق کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت نے سیکیورٹی صورتحال کی قلعی کھول دی ہے۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے مولانا سمیع الحق کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شہادت کسی بڑے المیے سے کم نہیں،مولاناسمیع الحق شہیدجیدعالم دین اورمدبرسیاستدان تھے۔  عثمان بزدار نے کہا کہ مولاناسمیع الحق کی شہادت پردلی دکھ اورافسوس ہوا ہے ،واقعے کی ہرپہلو سے تحقیقات کا آغازکردیاگیاہے۔

صدر مسلم لیگ(ن) اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بھی مولاناسمیع الحق کی شہادت کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کا قتل پاکستان میں فساد پیدا کرنے کی سازش ہے، قوم اس مشکل وقت میں اتحاد اور یکجہتی کامظاہرہ کرے۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں