عوام کے ساتھ احسن سلوک اور ان کی خدمت ہماری اولین ذمہ داری۔ ڈی۔پی۔او چترال

عوام کے ساتھ احسن سلوک اور ان کی خدمت ہماری اولین ذمہ داری۔ ڈی۔پی۔او چترال



چترال (پی آر) 16 نومبر 2018 کو ڈی۔پی۔او آفس میں ایک میٹنگ مقرر ہوئی جس میں ضلع کے تھانوں کے تمام محرارن نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں انسپکٹر جنرل آف KPK پولیس کے صادر کردہ احکامات سے متعلق تمام محرارن تھانہ جات کو ہدایات دی گئیں ۔ ڈی۔پی۔او چترال نے عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے تمام شرکاء میٹنگ سے عوام دوست پولیس بننے اور عوام کی خدمت کو اپنا فرض منصبی جانیں پر زور دیا ۔روایبتی تھانہ کلچر  کو ختم کرکے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور حسن سلوک کی ہدایت کی ۔ ڈی۔پی۔او چترال نے  پبلک ڈیلینگ کو بہتر کرنے ، عوام کے مسائل کو فوراً حل کرنے اور  شائستگی سے پیش آنے کابھی  حکم دیا ۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post