27 نومبر، 2018

ایمریٹس اسکائی وارڈز نے آن ڈیمانڈ ٹیکسی ایپ ایمریٹس اسکائی وارڈز کیب فورس متعارف کرادی

 

ایمریٹس اسکائی وارڈز نے آن ڈیمانڈ ٹیکسی ایپ ایمریٹس اسکائی وارڈز کیب فورس متعارف کرادی 



کراچی:  ایمریٹس اسکائی وارڈز نے دنیا میں اپنی نوعیت کے پہلے ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کار ٹریولر (CarTrawler) سے اشتراک کے ساتھ ایمریٹس اسکائی وارڈز کیب فورس (Emirates Skywards Cabforce)کے نام سے آن ڈیمانڈ گراؤنڈ ٹرانسپورٹیشن بکنگ ایپ متعارف کرادی ہے۔ یہ ایپلی کیشن اپنے کسٹمرز کو دنیا بھر کے 27 ممالک کے 117 شہروں میں کم قیمت اور باسہولت سفرکی سہولت فراہم کرتی ہے جبکہ مزید ممالک میں بھی لوگوں کو سفر کی سہولت فراہم کرنے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ 

ممبرز ہر رائیڈ پر ایمریٹس اسکائی وارڈز کیب فورس ایپ کے ذریعے اسکائی وارڈز مائلز حاصل کرسکیں گے۔ اس ایپ کی بدولت ممبرز محفوظ اور قابل بھروسہ نجی ٹیکسی، ایگزیکٹو گاڑیوں اور اپنی سہولت کے مطابق منی بسوں کی بکنگ کراسکتے ہیں۔ 

یہ ایپلی کیشن طے شدہ قیمت، محفوظ آن لائن کریڈٹ کارڈ پیمنٹ اور الیکٹرانک رسیدوں کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ ایمریٹس اسکائی وارڈز کیب فورس کی ایپ کو آئی او ایس یا اینڈرائڈ ڈیوائسز پر مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ 

لائلٹی پروگرام کے ممبرز ایمریٹس اسکائی وارڈز کیب فورس سے اپنا ایمریٹس اسکائی وارڈز ممبرشپ اکاؤنٹ منسلک کرکے اپنی کیب فورس پروفائل میں استعمال کرسکتے ہیں۔ وہ ترجیحی طور پر سپلائیر کے انتخاب کے لئے رائیڈز بک کرسکیں گے، رائیڈ کی آمد کا متعین وقت، متعین کرایہ کی تفصیلات کے ساتھ سفر کے اختتام پر وہ اسکائی وارڈز مائلز حاصل کریں گے۔ یہ ایپ اپنے استعمال کنندگان کو اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ہمراہ رائیڈ کے دوران لائیو لوکیشن شیئر کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے ۔ 

ممبرز ہر دو ڈالر پر ایک اسکائی وارڈز مائل یا ہر سفر پر آنے والے خرچ کے مساوی حاصل کریں گے۔ اسکائی وارڈز مائلز سفر مکمل ہونے کے 48 گھنٹے کے اندر منتقل کردیئے جائیں گے۔ 

ایمریٹس اسکائی وارڈز کیب فورس ایپ میں ایمریٹس ایپ شامل ہے جہاں ممبرز اپنے اسکائی وارڈز مائلز کا بیلنس، ٹیئر اسٹیٹس اور دیگر ممبر ایمریٹس اسکائی وارڈز سیکشن میں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں