26 نومبر، 2018

ضلع چترال کے ان تمام پراجیکٹس جن میں غیر ملکی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں کی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کیا گیا

ضلع چترال کے ان تمام پراجیکٹس جن میں غیر ملکی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں کی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کیا گیا

چترال( پریس ریلیز) ڈی۔پی۔او چترال کے حکم پر ضلع چترال کے تمام پراجیکٹس جن میں غیر ملکی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں کی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کیا گیا۔

ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈی۔پی۔او چترال نے ضلع میں جاری مختلف پراجیکٹس کی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ چترال ایک پرامن جگہ ہے لیکن اس کے باوجود وہ تمام پراجیکٹس جن میں غیر ملکی کام کررہے ہیں کی سیکورٹی کو ہر لحاظ سے مستحکم بنانے کے لئے سیکورٹی مزید ہائی الرٹ کی گئی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔ 
اس سلسلے میں پولیس کے مراکز میں ریزرو فورسز بھی ہائی الرٹ رہیں گی۔ اس کے علاوہ اعلی صلاحیتوں اور جدید اسلحے سے لیس ایلیٹ فورس کو بھی ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی۔





کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں