27 نومبر، 2018

ضلع ٹھٹھہ کے یونین کونسل کوہستان میں واٹر فار ویمن پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز

 

ضلع ٹھٹھہ کے یونین کونسل کوہستان میں واٹر فار ویمن پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز



کراچی: سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کی یونین کونسل کوہستان میں تازہ پانی کی شدید قلت اور خشک سالی سے نمٹنے کے لئے 200 ملین لیٹرز پانی کی بحالی کے لئے کوکا۔کولا پاکستان اور انڈس ارتھ ٹرسٹ کے درمیان جاری واٹر فار ویمن پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس منصوبہ کا ہدف یہ ہے کہ زیر زمین پانی کو بحال کرکے بارش کے پانی سے 25 دیہات کے 5500 رہائشیوں کو صاف پانی فراہم کیا جائے۔ قبل ازیں پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں طے شدہ پانی کی بحالی کے ہدف سے زیادہ نتائج حاصل ہوئے۔ کوکا۔کولا فاؤنڈیشن اس پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے میں ایک سال کے عرصہ کے لئے ایک کروڑ 37 لاکھ روپے گرانٹ دے رہی ہے۔ 

اس پروجیکٹ میں بارش کے پانی کے 25 ذخائر کی کھدائی کے ساتھ مقامی افراد کے استعمال کے لئے 10 ہینڈ پمپس کی تنصیب اور ان دیہات میں خواتین کو خصوصی طور پر تیار کردہ واٹر ویلز کی فراہمی ہے۔ یہاں خواتین عام طور پر اپنے اہل خانہ کے لئے روزمرہ استعمال کے پانی نکالنے کی ذمہ داری نبھاتی ہیں۔ یہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (SDG 3)پر بھی کام کرتا ہے ، اس میں بہتر صحت و دیکھ بھال کے ساتھ پائیدار ترقی کے اہداف (SDG 6)میں صاف پانی اور نکاس کا کام بھی شامل ہے۔ اس پروجیکٹ کے اہداف میں کمیونٹی اداروں کے قیام سے مقامی آبادی کو بااختیار بنانا اور خواتین کو مقامی سطح پر قائدانہ کردار کی تربیت کی فراہمی شامل ہے۔ 

کوکا۔کولا پاکستان کے ڈائریکٹر پبلک افیئرز اینڈ کمیونیکشنز فہد قادر نے اس پروجیکٹ کے بارے میں بتایا، "کوہستان سندھ کے انتہائی پسماندہ علاقوں میں سے ایک ہے، یہاں غربت کا راج ہے اور لوگوں کو بنیادی سہولیات بشمول پینے کے صاف پانی کی رسائی پورے سال حاصل نہیں ہوتی ۔ ان علاقوں میں خواتین کئی کلومیٹر دور سے پانی لانے کی ذمہ داری ادا کرتی ہیں اور اس کام میں روزانہ انکے 3 گھنٹے صرف ہوجاتے ہیں۔ اس سے نہ صرف انکے لئے تعمیری کام کا وقت کم ہوجاتا ہے بلکہ پانی کی شکل میں انتہائی وزن سر پر لادنے سے ان کے جسم پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس پروجیکٹ سے نہ صرف بڑے پیمانے پر پانی کی رسائی میں بہتری آئے گی بلکہ خواتین اپنا وقت بچوں کی دیکھ بھال ، خاندان میں اضافی آمدن یا تعلیم حاصل کرنے پر صرف کرسکیں گی۔" 

کوکا۔کولا پاکستان مختلف پروجیکٹس کے ذریعے ملک بھر میں پہلے سے ہی 2.7 ارب لیٹر پانی واپس ان علاقوں میں پہنچا کر مثبت اثرات مرتب کررہا ہے، حالانکہ اس کا ہدف 1.9 ارب لیٹر پانی کو واپس پہنچانا تھا۔ کمپنی پانی کی بچت اور حفاظت کے عالمی عزم پر کاربند رہ کر اپنا یہ کام جاری رکھے گی۔ 

کوکا۔کولا کمپنی کا تعارف
کوکا۔کولا کمپنی مکمل طور پر بیوریج مشروب ساز کمپنی ہے جو دنیا کے 200 سے زیادہ ممالک میں 500 سے زائد برانڈز پیش کرتا ہے۔ کوکا۔کولا کے برانڈز کے ساتھ ہمارے پورٹ فولیو میں دنیا کے انتہائی اہم بیوریج برانڈز جیسے ایڈس سوئے بیوریجز، ایاٹکا گرین ٹی، داسانی واٹرز، ڈیل ویلے جوسز اور نیکٹرز، فانٹا، جارجیا کوفی، گولڈ پیک چائے اور کوفی، اونسٹ ٹی، اننوسینٹ اسموتھیز اینڈ جوسز، منٹ میڈ جوسز، پورڈ اسپورٹس ڈرنکس، سمپلی جوسز، اسمارٹ واٹر، اسپرائٹ، وٹامن واٹر اور زیکو کوکونٹ واٹر شامل ہیں۔ ہم اپنے مشروبات کی شوگر میں کمی لانے کے ساتھ مسلسل نئی مصنوعات مارکیٹ میں متعارف کرواکر مسلسل اپنے پورٹ فولیو میں تبدیلی لارہے ہیں۔ ہم پانی کی بحالی اور ری سائیکلنگ کو فروغ دے کر ماحولیاتی اثرات میں کمی لانے کے لئے کام کررہے ہیں۔ اپنے باٹلنگ پارٹنرز کے ساتھ ہم 7 لاکھ سے زائد افراد کو روزگار فراہم کرتے ہیں اور دنیا بھر میں مقامی سطح پر لوگوں کو معاشی مواقع مہیا کررہے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے کوکا۔کولا جرنی کا لنک (www.coca-colacompany.com) وزٹ کریں اور ہمیں ٹوئٹر، انسٹاگرام، فیس بک اور لنکڈ ان پر فالو کریں۔ 


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں