26 دسمبر، 2018

چترال: اُرسون جانے والی گاڑی کو حادثہ، 2 افراد جان بحق ہو گئے

 

چترال: اُرسون جانے والی گاڑی کو حادثہ، 2 افراد جان بحق ہو گئے



دروش (نیوز ڈیسک) چترال کے علاقے ارسون میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق   بڈو گاڑ سے  وادی ارسون جانے والی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی جس کی وجہ سے 2 افراد جان بحق ہوگئے ہیں جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔ جان بحق اور زخمی ہونے والے افراد لکڑیاں لانے کے لئے ڈاٹسن نمبر 3579 میں ارسون جا رہے تھے۔ تینوں کا تعلق بڈوگاڑ سے تھا۔ زخمی کو فوری پر ہسپتال پہنچایا گیا۔ جان بحق افراد کی لاشیں آبائی علاقے روانہ کردیئے گئے۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں