اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

19 دسمبر، 2018

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں 75 فیصد لڑکیاں اور45 فیصد لڑکے آئس نشہ کے عادی ہیں

 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں 75 فیصد لڑکیاں اور45 فیصد لڑکے آئس نشہ کے عادی ہیں



اسلام آباد (ویب ڈیسک)  وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد کے بڑے تعلیمی اداروں میں 75 فیصد طالبات اور 45 فیصد طلبا آئس کرسٹل کا نشہ کرتے ہیں۔  وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے اسلام آباد پولیس لائنز میں بچوں کے تحفظ سے متعلق ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے تعلیمی اداروں میں طلبا و طالبات کی جانب سے نشے سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کیے۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بڑے نامی گرامی تعلیمی اداروں کا سروے کرایا گیا تو پتہ چلا کہ 75 فیصد طالبات اور 45 فیصد طلبا آئس کرسٹل کا نشہ کرتے ہیں۔

انہوں نے اس کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ  یہ آئس کرسٹل ایک ٹافی کی طرح ہے، والدین کو بھی پتہ نہیں چلتا کہ کیا چیز ہے لیکن اب انہیں آنکھیں کھلی رکھنا ہوں گی۔ شہریار نے پولیس سمیت دیگر اداروں کے اندر منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے والوں کی موجودگی کا انکشاف بھی کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ ہمیں اپنی آئندہ نسل کا احساس کرنا ہو گا، منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں