پانامہ سکینڈل کی تحقیقات کرنے والے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نے نئے عہدے کا چارچ لے لیا

پانامہ سکینڈل کی تحقیقات کرنے والے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نے نئے عہدے کا چارچ لے لیا


اسلام آباد (ویب ڈیسک) پانامہ سکینڈل کی تحقیقات کرنے والے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نے نئے عہدے کا چارچ لے لیا۔ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نے انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ واجد ضیاء نے ریلوے پولیس کے عہدے کا چارج سنبھالا تو ڈی آئی جی آپریشنز شارق جمال خان نے انہیں ریلوے پولیس کے مختلف امور پر بریفنگ دی۔  گریڈ 21 کے افسر واجد ضیاء کا 19 دسمبر کو ایف آئی اے سے ریلوے پولیس میں تبادلہ کیا گیا تھا۔

اس موقع پر واجد ضیاء کا کہنا تھا کہ ریلوے پولیس کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔




Previous Post Next Post