اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

19 دسمبر، 2018

ایل جی نے گوگل اسسٹنٹ سے آراستہ نیا اسمارٹ ڈسپلے WK9متعارف کرادیا

 

ایل جی نے گوگل اسسٹنٹ سے آراستہ نیا اسمارٹ ڈسپلے WK9متعارف کرادیا 

کراچی: ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے میری ڈیان آڈیو (Meridian Audio)کے اشتراک سے بہترین ساؤنڈ کوالٹی کے ہمراہ گوگل اسسٹنٹ سے آراستہ منفرد اسمارٹ ڈسپلے کے امتزاج سے طاقتور اور انٹیلی جنٹ اسپیکر متعارف کرادیا ہے۔ ایل جی ایکس بوم آرٹیفیشل انٹیلی جنس تھنک ماڈل WK9 امریکہ اور دیگر خطوں کی اہم مارکیٹس میں جلد دستیاب ہوگا۔ 



جدید اسمارٹ ڈسپلے کو گوگل کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے جس میں اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ WK9ایسی خصوصیات سے آراستہ ہو جس میں گوگل اسسٹنٹ اسپیکر موجود ہو اور اسے مزید باسہولت بنانے کے لئے ٹچ اسکرین ڈسپلے بھی موجود ہے۔ ایل جی کی جانب سے WK9کی تیاری کے لئے میری ڈیان آڈیو ، اعلیٰ کارکردگی کے حامل آڈیو خدمات تیار کرنے والے صف اول کے اداروں میں شامل ہے، نے اسکے جامع سائز کے باوجود بہترین کارکردگی کے ساؤنڈ، جامع سماعت اور زبردست بیس فراہم کرتا ہے۔ 

یہ ویڈیو کانفرنسنگ اور اسٹیریو 20 ڈبلیو اسپیکرز کے لئے فرنٹ فیسنگ کیمرے سے آراستہ ہے۔ میری ڈیان ٹیکنالوجی کے ساتھ یہ انتہائی طاقتور اسمارٹ اسپیکر ہے۔ اس کی واضح آڈیو اپنے پیاروں سے رابطے کی سہولت پیشکش کرتی ہے ، یا چاہے پھر وہ 8 انچ ٹچ ڈسپلے کے ساتھ موسیقی سے لطف اندوز ہوں۔ صارفین یوٹیوب پر اپنی پسندیدہ ویڈیوز سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور گوگل میپس یا گوگل فوٹس جیسے ذرائع سے باآسانی رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ 

اپنے بہتر معیار کی آڈیو اور ویڈیو خصوصیات کے ساتھ ایل جی کا ایکس بوم آرٹیفیشل انٹیلی جنس تھنک WK9ایل جی تھنک کی دیگر مصنوعات جیسے ایل جی ٹی وی اور ہوم ایپلائنسز سے ملنے کے ساتھ یہ گوگل اسسٹنٹ کے ساتھ کام کرنے والے ایک ہزار سے زائد برانڈز کی 10 ہزار سے زیادہ اسمارٹ ڈیوائسز کو کنٹرول کرسکتا ہے۔ 

ایل جی ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی کے آڈیو اور ویڈیو بزنس ڈیویژن کے ہیڈ سیو یونگ جائے نے کہا، "گوگل اور میری ڈیان آڈیو گوگل اسسٹنٹ کی اسمارٹ خصوصیات کے ساتھ نئی ہوم انٹرٹینمنٹ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ دیگر آرٹیفیشل انٹیلی جنس اسپیکرز کے برخلاف اسکی ساؤنڈ کوالٹی دماغ کے آخری حصے تک خوبصورتی سے جگہ بناتی ہے۔ WK9پہلا اور سب سے اہم ہائی فیڈالٹی آڈیو پروڈکٹ ہے جو استعمال میں انٹیلی جنٹ ہے۔" 

اضافی تفصیلات کے بارے میں مقامی سطح پر دستیابی کے وقت اگاہ کیا جائے گا۔ 

اس کی دیگر خصوصیات میں اس کا ڈسپلے 8 انچ ایچ ڈی ٹچ اسکرین، اسپیکر آؤٹ پٹ 2 چی/ 20 ڈبلیو، کیمرا 5 میگا پکسل، آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ، وزن 1.51 کلوگرام، کنکٹویٹی وائی فائی / بلو ٹوتھ، پاور سپلائی 5.6 واٹ اور کلر بلیک ہے۔ 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں