اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

12 جنوری، 2019

چترال - امریکی شہری نے 1 کروڑ 30 لاکھ میں مارخور کا کامیاب شکار کیا، نیوزی لینڈ کے شکاری ناکام رہا

چترال: امریکی شہری نے ایک کروڑ تیس لاکھ روپے کے عوض مارخور کا کامیاب شکار کیا۔ نیوزی لینڈ کے شکاری آیبیکس کے شکار میں کامیاب نہ ہوسکے۔



چترال(گل حماد فاروقی) امریکی شہری کرسٹوفر نے 92000 امریکی ڈالر جس ملکیت تقریباً ایک کروڑ تیس لاکھ روپے پاکستانی بنتے ہیں نے مارخور کا کامیاب شکار کیا۔ ڈویژنل فارسٹ آفیسر محمد حسین نے تصدیق کرتے ہوئے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ ان امریکی شہری نے 92 ہزار امریکی ڈالر میں Hunting Trophy کا کامیاب بولی دیکر حاصل کیا تھا اور دس ہزار روپے شوٹنگ لائسینس کیلئے جمع کئے تھے جبکہ نیوزی لینڈ کے شکاری مسٹر سٹیسی نے 145000 روپے Ibex کی شکار کیلئے اور دس ہزار روپے شوٹنگ لائسنس کی جمع کی تھی۔

شاہ شاہ کے علاقے البرہان توشی و ی سی سی کے جنرل سیکرٹری شہزادہ میر حسنات الدین (المعروف شہزادہ گل) نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ امریکی شہری نے مارخور کا کامیاب شکار کیا جبکہ نیوزی لینڈ کے شہری نے تین مرتبہ فائرنگ کی مگر آئبیکس کا شکار نہ کر سکااور کل دوبارہ کوشش کرے گا کہ آبیکس کا شکار کرے۔انہوں نے بتایا کہ یہ شکاری ایک ہیلی کاپٹر میں آئے تھے جن میں تین غیر ملکی اور پاکستانی میڈیا ٹیم ہیں۔

شہزادہ گل نے بتایا کہ اس مارخور کی سینگیں 44 انچ لمبے ہیں اور اس کی عمر دس سال ہے۔انہوں نے کہا کہ چترال میں کل 12 VCC ہیں مگر 1997 سے لیکر آج تک 10 ویلیج کنزرویٹری کمیٹی نے کوئی شکار نہیں کرایا اور مفت میں پیسے لے رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اس نے پچاس شکار کرائے ہیں اور پچھلے تیس سال سے کنزرویٹری نظام متعارف ہوا ہے مگر اس میں صرف دو ، وی سی سی میں شکار ہوا ہے باقی ویسے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ البرہان توشی وی سی سی میں 350 مارخور پائے جاتے ہیں 


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں