22 جنوری، 2019

ایل جی الیکٹرانکس نے عالمی ٹیکنالوجی نمائش میں 140 سے زائد ایوارڈز جیت لئے

 

ایل جی الیکٹرانکس نے عالمی ٹیکنالوجی نمائش میں 140 سے زائد ایوارڈز جیت لئے



کراچی:  ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے کنزیومر الیکٹرانکس نمائش (سی ای ایس) میں 140 سے زائد ایوارڈز اور اعزازات اپنے نام کرلئے۔ ایل جی نے ٹی وی کٹیگری میں لگاتار پانچویں بار انگیجیٹ بیسٹ آف سی ای ایس ایوارڈ حاصل کیا۔ یہ ایوارڈ ایل جی کے اولیڈ ٹی وی آر 65 انچ کے اولیڈ ٹی وی کو ملا جو گھومنے کی خصوصی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسی طرح ایل جی ساؤنڈ بار اور ایل جی V40تھنک اسمارٹ فون کو بھی کنزیومر ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن کی جانب سے سی ای ایس بیسٹ آف اننویشن ایوارڈز ملے۔ 

ایل جی نے انگیجٹ، ٹیک ریڈار، پاپولر میکینکس، سلیش گیئر، ریویوڈ ڈاٹ کام، ٹیلی شیس اور دیگر اداروں سے بھی اولین اعزازات اپنے نام کئے۔ اس کے ساتھ کنزیومر ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن کی جانب سے ہوم ایپلائنس، ہوم انٹرٹینمنٹ اور موبائل کمیونکیشن کٹیگریز میں بھی 17 ایوارڈز حاصل کئے۔ 

ایل جی سگنیچر اولیڈ ٹی وی آر دنیا کا پہلا گھومنے والا ٹیلی ویڑن ہے جس نے رواں سال پوری نمائش میں تہلکہ مچا دیا اور اس نے ٹیکنالوجی کی مختلف بڑی میڈیا پبلیکشنز کی طرف سے 70 سے زیادہ ایوارڈز اپنے نام کئے۔ ایل جی کے سال 2019 کی گرام الٹرا لائٹ ویٹ لیپ ٹاپس نے بھی لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی اور مختلف ٹیکنالوجی پبلیکیشنز بشمول ریویوڈ ڈاٹ کام، ٹرسٹڈ ریویوز اور ٹیلی شیئس نے اس کی جدت انگیز کارکردگی کا اعتراف کیا۔

ایل جی نے سی ای ایس 2019 نمائش میں انگیجٹ سے بیسٹ آف سی ای ایس، پی سی میگ سے بیسٹ آف سی ای ایس، ریویوڈ ڈاٹ کام کا ایڈیٹرز چوائس ایوارڈ، سلیش گئیر کا ایڈیٹرز چوائس ایوارڈ، ٹیلی شیئس سے سی ای ایس ٹاپ پکس، پاپولر میکینکس سے بیسٹ آف سی ای ایس 2019، ٹائمز گائیڈ سے بیسٹ ان شو 2019، ٹیک ریڈار سے دی بیسٹ ٹیک ایٹ دی شو، پاکٹ لائن سے بیسٹ آف سی ای ایس، ایچ ڈی گرو سے بیسٹ ان شو، سی ٹی اے مارک آف ایکسی لینس سے ویڈیو ڈسپلے پروڈکٹ آف دی ائیر، سی ای ایس 2019 اننویشن ایوارڈ سمیت مختلف اداروں سے ایوارڈز اپنے نام کئے۔ 

ایل جی کے 88 انچ اولیڈ 8Kٹی وی نے آرنری سے سی ای ایس 2019 اننویشن ایوارڈ، ماشابل سے بیسٹ ٹیک آف سی ای ایس 2019 اور ڈیجیٹل ٹرینڈز سے بیسٹ آف ٹی ویز آف سی ای ایس 2019 ایوارڈ اپنے نام کئے۔ 

ایل جی گرام 17 نے ریویوڈ ڈاٹ کام کا ایڈیٹرز چوائس ایوارڈ، ٹیلی شئیس سے سی ای ایس ٹاپ پکس، ونڈوز سینٹرل سے بیسٹ آف سی ای ایس، آرنری سے سی ای ایس 2019 اننویشن ایوارڈ اپنے نام کئے۔ ایل جی گرام 2 ان 1 لیپ ٹاپ نے ٹرسٹڈ ریویز سے بیسٹ آف سی ای ایس ایوارڈ ، ایل جی ساؤنڈ بار نے بیسٹ آف اننویشن کا سی ای ایس 2019 اور ایچ ڈی گرو کا بیسٹ آف سی ای ایس ایوارڈ، ایل جی ہوم بریو نے آرنری سے سی ای ایس 2019 اننویشن ایوارڈ، ٹرسٹ ریویو سے بیسٹ آف سی ای ایس 2019 ایوارڈ ، ایل جی اسٹائل نے آرنری سے سی ای ایس 2019 اننویشن ایوارڈ جبکہ ڈیلر اسکوپ سے 2019 امپیکٹ ایوارڈز ، ایل جی وی 40 تھنک نے بیسٹ آف اننویشن سے سی ای ایس 2019 بیسٹ آف اننویشن ایوارڈ سمیت دیگر ایوارڈ شامل ہیں۔ 


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں