8 جنوری، 2019

چترال میں ماداکلشٹ، گولین ، بروغل ، کریم آباد، گابورسمیت کے پی کے میں 15 گلگت بلتستان میں 24 نئے سیاحتی مقامات تیار کئے جائیں گے

 

چترال میں ماداکلشٹ، گولین ، بروغل ، کریم آباد، گابورسمیت کے پی کے میں 15 گلگت بلتستان میں 24 نئے سیاحتی مقامات تیار کئے جائیں گے



پشاور(نیوزمانیٹرنگ ڈیسک) چترال میں مادالشٹ، گولین ، بروغل ، کریم آباد، گابورسمیت کے پی کے میں 15 گلگت بلتستان میں 24 نئے سیاحتی مقامات تیار کئے جائیں گے۔ ان میں سے 15 مقامات کے لئے رواں برس فنڈز مختص کئے جائیں گے۔ جبکہ باقی مقامات کے لئے 2020 کی بجٹ میں فنڈ مختص ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں 24مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے ان مقامات میں ضلع استور کی تحصیل شونٹر میں واقع دیرلئی جھیل ، گھوتم سر پریشنگ، روپال تاراشنگ ،دیامیر میں وادی بونیر ، چلاس، فیری میڈوز، ضلع غذر میں عطر جھیل ، شکر گڑھ بارو سر بیرگل، کیمسٹری جارج ہیوارڈ،گلگت میں کوٹوال جھیل ہراموش، وادی باگروٹ ، ضلع گھانچی میں ہوشی ، تھلی ویلی ، ہنزہ میں التیت سے احمد آباد ٹریک ، بیریٹ جھیل ، شمشال ،کھار منگ میں منکھوٹا واٹر فال ، خاموش آبشار، ضلع نگر میں گپپا، ڈینتر، لربسو جھیل اورسکردو میں وادی تھورمک، کٹپانہ جھیل اور کٹپانہ صحرا، ثوک نلہاشامل ہیں۔ 

 خیبر پختونخوا میں15مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے ان مقامات میں چترال میں مادالشٹ،گولین ، بروغل ، کریم آباد، گابور، سوات میں بایون، منکیال، مانسہرہ میں گانول ، وادی سیران ، وادی گانول، بٹہ گرام میں الائی ، اپر دیر میں کمراٹ، کوہستان میں سوپت، کولائی پالس میں مورو مالی ، بادگئی ٹاپ اور داری مانورشامل ہیں ۔ ان نئے مقامات کو سیاحوں کیلئے تیار کرنے کیلئے ان پر آئندہ برس کام شرو ع کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ان مقامات کو سیاحوں کے لئے پر کشش بناکر نہ صرف ملکی بلکہ غیرملکی سیاحوں کو پاکستان کی جانب متوجہ کیا جاسکتا ہے جس سے بے روزگاری میں کمی کے ساتھ ساتھ پاکستان کا امیج بہتر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا جا سکے گا۔ 




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں