اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

12 جنوری، 2019

مہنگائی، مہنگائی اور مہنگائی - اب دوائیں بھی غریبوں سے روٹھ گئیں، قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا اعلان

 

مہنگائی، مہنگائی اور مہنگائی - اب دوائیں بھی غریبوں سے روٹھ گئیں، قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا اعلان


کراچی (ٹی او سی مانیٹرنگ ڈیسک) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد رجسٹرڈ ادویات کی قیمتو ں میں سالانہ اضافےکے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ادویات کی قیمتو ں میں 2.08 فیصد اور نان شیڈول ادویات کی قیمتوں میں 2.91 فیصد جبکہ  5 روپے سے کم مالیت کی دوا کی قیمت میں 4.16 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ کھانسی، بخار، گلے کی تکلیف، پین کلر اور فرسٹ ایڈبینڈیج سمیت دیگر دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، قیمتوں میں 9 تا   15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،  قیمتوں میں اضافے کا اطلاق نئی تیار شدہ ادویات پر ہوگا۔ ادویات کی قیمتیں پیکٹ پرتحریرکرناہوں گی۔ خیال رہے پی پی ایم اے نےقیمتوں میں 40فیصد اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔ پہلےنوٹیفکیشن میں 6 فیصدتک قیمتوں میں اضافہ کیاگیا جبکہ آج دوسرے نوٹیفکیشن میں دوائیوں کی قیمتوں میں 9سے15 فیصد اضافہ کیا، 9 فیصد اضافہ ان کمپنیوں کو دیاگیاجو پہلے 6 فیصد اضافہ لےچکی تھیں۔

ڈریپ کے ذرائع  کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کااطلاق نوتیارشدہ ادویات پرہوگا، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018کےتحت کیاگیا۔ کوئی میڈیکل اسٹورپرانی قیمت کاٹ کرنئی قیمت میں ادویات فروخت نہیں کرسکتا، دکاندار کے لئے پرانی پرنٹ شدہ قیمت پر ادویات فروخت کرنا لازم ہے، کمپنی کا نیا اسٹاک آنے تک میڈیکل اسٹور پرانے اسٹاک کوپ رانی قیمت پر فروخت کرسکیں گے۔



نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہارڈشپ کیسز والی ادویات کی قیمتوں میں 9 فیصد مہنگائی کی گئی جبکہ دیگرتمام ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصداضافہ کیا گیا جبکہ ڈالرکی قیمت میں اضافے کو ادویات مہنگی کرنے کاجواز بنایاگیا ہے۔


ڈائریکٹرڈرگ پرائس کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ ڈرگ پالیسی 2015ء کے مطابق کنزیومر انڈکس پرائس کی سالانہ شرح کے مطابق کیا گیا ہے تاہم ادویات کی قیمت میں اضافے کا اطلاق عدالت میں قیمتوں میں اضافہ کے لیے دائر مقدمات پر نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ فارما سیوٹیکل کمپنیاں ادویات کی قیمت میں اضافہ کرنے کے 15 دن کے اندر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو رپورٹ بھجوائیں۔





کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں