اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

22 جنوری، 2019

کشمیر میں چترال سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے 2 جوان جبکہ ارندو میں دستی بم دھماکے میں لیویز کا جوان شہید

 

کشمیر میں چترال سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے 2 جوان جبکہ ارندو میں دستی بم دھماکے میں لیویز کا جوان شہید 



چترال (ٹائمزآف چترال نیوزڈیسک) گزشتہ روز چترال کے علاقے ارندو میں آئی ای ڈی دھماکے میں چترال لیویز کا جوان شہید ہوگیا۔ چترال ٹاسک فورس کے کمانڈنٹ کرنل معین الدین نے واقعے کو بزدلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ لوگوں میں خوف ہراس پھیلانے کی کوشش ہے، واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملے گی۔

دوسری جانب کشمیر میں جہاں نہتے شہری بھارتی دہشت گردی کا شکار ہو رہے ہیں وہاں فوج کے جوان بھی اپنے ملک اور شہریوں کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دے رہے ہیں۔ ایسے ہی چترال سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں نے دفاع وطن میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چترال تورکہو واشچ کے عمران علی اور ہرچین لاسپور کے اکبر حیات دفاع وطن میں شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر بھارتی کی جانب سے آندھا دھند فائرنگ سے ناردن لائٹ انفنٹری ( این ایل آئی) کے نائک اکبر حیات ساکن ہرچین لاسپور اور سپاہی عمران علی ساکن واشچ تورکہو شہید ہوگئے۔ شہداء کی جسد خاکی آبائی چترال روانہ کر دی گئی ہے۔ جہان مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کئے جائیں گے ۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں