18 جنوری، 2019

جس کو موبائل لینا ہے جلدی لے لیں: قیمتوں میں 20 ہزار تک اضافہ ہونے والا ہے

 

جس کو موبائل لینا ہے جلدی لے لیں: قیمتوں میں 20 ہزار تک اضافہ ہونے والا ہے


کراچی (ویب ڈیسک) مہنگا مہنگا مہنگا، ہر چیز مہنگی ہوگئی۔ اب حکومت نے موبائل فونز پر ڈیوٹی بڑھادی ہے اورموبائل فونز کی قیمتوں میں 20 ہزار تک اضافے کا امکان ہے۔  حکومت نے موبائل فونز پر درآمدی ڈیوٹی 15 فیصد سے بڑھا کر 44 سے 52 فیصد تک کردی۔ الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق موبائل فونز کی درآمد پر ڈیوٹیز، جی ایس ٹی، لیوی اور انکم ٹیکس کی شرح بڑھادی گئی ہے۔ اور استعمال شدہ موبائل فونز کی درآمد پر ٹائپ اپرول کی شرط بھی عائد کی گئی ہے۔ صدر الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن محمد رضوان کے مطابق حکومتی فیصلے سے موبائل فونز کی قیمتوں میں 20 ہزار روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں