اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

9 جنوری، 2019

خیبرپختونخواہ : صوبے کے تمام بنیادی مراکز صحت میں دواؤں کی فراہمی کے 50 کروڑ روپے مختص

 

خیبرپختونخواہ : صوبے کے تمام بنیادی مراکز صحت میں دواؤں کی فراہمی کے 50 کروڑ روپے مختص




پشاور(ٹی او سی نیوزنیوز ڈیسک) صوبائی حکومت نے صوبے کے تمام بنیادی مراکز صحت میں دواؤں کی فراہمی کے 50 کروڑ روپے مختص کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا کے تمام 768 بنیادی مراکز صحت   کو ایمرجنسی میڈیسن کی فراہمی کیلئے5 سو ملین (50کروڑ روپے) جاری کردئیے ہیں۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فنڈز تفصیلات کی کچھ یوں ہے۔ تور غر کے9 بنیادی صحت مراکز کیلئے پچاس لاکھ روپے، ٹانک کے18بنیادی صحت مراکز کو ایک کروڑ سترہ لاکھ روپے، شانگلہ میں15بی ایچ یوز کیلئے90 لاکھ روپے، سوات میں41 مراکز کیلئے دو کروڑ66لاکھ روپے، صوابی کے38صحت مراکز کیلئے2کروڑ 47 لاکھ روپے، پشاور میں47 بنیادی صحت مراکز کیلئے3 کروڑ روپے،نوشہرہ کے30 بنیادی صحت مراکز کیلئے ایک کروڑ90 لاکھ روپے، ایبٹ آباد کے54صحت مراکز کیلئے ساڑھے تین کروڑ روپے، بنوں میں34بی ایچ یوز کیلئے اڑھائی کروڑ روپے، بٹ گرام میں28بی ایچ یوز کیلئے ایک کروڑ82لاکھ روپے، بونیر کیلئے ایک کروڑ70لاکھ روپے، چارسدہ کی تمام بنیادی صحت مراکز کیلئے اڑھائی کروڑ روپے سے زائد جبکہ چترال کیلئے ایک کروڑ20لاکھ روپے، ڈی آئی خان کیلئے اڑھائی کروڑ روپے، لوئر دیر اور اپر دیر کیلئے دو،دو کروڑ روپے، ہری پور کے بنیادی صحت مراکز کیلئے اڑھائی کروڑ روپے اور ہنگو کے بنیادی صحت مراکز کو ایمرجنسی ادویات کی فراہمی کیلئے نوے لاکھ روپے صوبائی حکومت سے متعلقہ اضلاع کے اکائونٹس میں منتقل کردئیے گئے ہیں ذرائع نے بتایا کہ دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں کو بھی اسی تناسب سے پیسے جاری کئے گئے ہیں۔




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں