اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

1 جنوری، 2019

عزم جوان ہوں تو عمر معنی نہیں رکھتا، 89 سالہ خاتون سرجن ایلا ایلیینچنا لیوشکینا اس کی زندہ مثال، صبح 8 بجے ہسپتال آتی ہیں اور مریضوں کا آپریشن کرتی ہیں

 

عزم جوان ہوں تو عمر معنی نہیں رکھتا، 89 سالہ خاتون سرجن ایلا ایلیینچنا لیوشکینا اس کی زندہ مثال، صبح 8 بجے ہسپتال آتی ہیں اور مریضوں کا آپریشن کرتی ہیں


ماسکو (ٹائمزآف چترال ویب ڈیسک) عزم جوان ہوں تو عمر معنی نہیں رکھتا، 89 سالہ خاتون سرجن ایلا ایلیینچنا لیوشکینا اس کی زندہ مثال، اب بھی مریضوں کا آپریشن کرتی ہیں اور اپنی ڈیوٹی معمول کے مطاب انجام دیتی ہیں۔ ایلا ہر صبح 8 بجے کلینک میں آتی ہیں اپنا کام سرانجام دیتی ہیں اور 11 بجے معمول کے مطابق  آپریشن تھیٹر جاتیں اور مریضوں کا آپریشن کرتی ہیں۔ 89 سالہ ایلا کا قد 4 فٹ 9 انچ ہے اور دبلی پتلی خاتون ہیں۔ ایلا کی خواہش ہے کہ وہ دنیا کی عمر رسیدہ خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کرے۔

اپنے پیشے کے اعتبار سے یہ دنیا کی معمر ترین ورکنگ سرجن ہیں۔ ایلا اب بھی ہفتے میں 4 دن مریضوں کا آپریشن کرتی ہیں۔ ایلا کا تعلق ماسکو کے جنوب مشرقی علاقے ریازان سے ہے۔ یہ روز صبح 8 بجے کلینک آتی ہیں اور تین گھنٹے بعد یعنی 11 بجے آپریشن تھیٹر جاتی ہیں اور آپریشن کرتی ہیں۔ ایلا اپنے کیریئر کے 67 سالہ دور میں اب تک 10 ہزار مریضوں کا آپریشن کراچکی ہیں۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں