18 جنوری، 2019

چیئرمین نیب کی تبدیلی، ہوائیں چل پڑیں : ایک ایسا نام سامنے آیا ہے کہ حذب اختلات شدید پریشانی میں مبتلا

 

چیئرمین نیب کی تبدیلی، ہوائیں چل پڑیں : ایک ایسا نام سامنے آیا ہے کہ حذب اختلات شدید پریشانی میں مبتلا



کراچی : باخبر ذرائع کے مطابق نیب اور پی ٹی آئی حکومت میں بعض معاملات پر اختلافات اور چیئرمین نیب جاوید اقبال کی جانب سے حکومت کے حوالے سے سخت رویہ رکھنے کے بعد چیئرمین نیب جاوید اقبال کی تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے۔

اور اس حوالے سے اطلاعات اور قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ نیب کے چیئرمین جاوید اقبال کو تبدیل کرکے ان کی جگہ آئی ایس آئی کے سابق چیف شجاع پاشا کو لایا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی نیب اور چیئرمین نیب کے بعض اقدامات پر جس طرح بیانات سامنے آرہے ہیں۔

انہیں دیکھتے ہوئے ان اطلاعات اورقیاس آرائیوں کو مزید تقویت مل رہی ہے‘ کہ نیب او ر چیئرمین نیب کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے مقدمات کو بھی اسی طرح آگے بڑھانے یا چلایا جائے گا‘ جس طرح اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور اپوزیشن کے دوسرے رہنمائوں کے مقدمات کو چلایا جارہا ہے

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حکومت چیئرمین نیب کے پی ٹی آئی حکومت سے متعلق سخت رویہ اختیار کرنے کے اظہار کے بعد پی ٹی آئی حکومت چیئرمین نیب کو تبدیل کرنے کی خواہش رکھتی ہے

وزیر اعظم اپوزیشن لیڈر کی مشاورت کے بغیر چیئرمین نیب کو تبدیل نہیں کرسکتے ‘ واضح رہے کہ آئین کے تحت وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر مشاورت سے چیئرمین نیب کی تقرری کرتے ہیں ‘ جس طرح جاوید اقبال کی تقرری بھی سابق وزیر اعظم اور سابق اپوزیشن لیڈر نے مل کر کی ہے‘

مزید پڑھئیے‎ : پی ٹی آئی حکومت اورنیب کے درمیان نئی جنگ شروع

اب دیکھنا یہ ہے کہ موجودہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف جو وزیر اعظم عمران خان کے سخت خلاف ہیں اور ابھی یہ بات تازہ تازہ ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے پیپلزپارٹی سے اتحاد کرلیا ہے

کیا اس صورتحال میں اپو زیشن لیڈر شہباز شریف وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ مل کر ایسا کوئی فیصلہ کرسکتے ہیں

بتایا جاتا ہے کہ شہباز شریف این آر او لینے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی اس پیشکش کا مثبت جواب دے سکتے ہیں اگر عمران خان نے اس حوالے سے ان سے کوئی مدد طلب کی ۔

ذرائع کے مطابق سابق آئی ایس آئی چیف جنرل (ر) شجاع پاشا عمران خان کو سیاسی طورپر آگے بڑھانے اور ان کی بھرپور مدد کرنے سے متعلق شہر ت رکھتے ہیں

وزیر اعظم عمران خان انہیں چیئرمین نیب بنا کر پیپلزپارٹی کے قائدین خصوصاً آصف علی زرداری کے خلاف کرپشن کے حوالے سے سخت اقدامات کرانے میں دلچسپی رکھتے ہیں

اب دیکھنا یہ ہے کہ اس قسم کی اطلاعات اور قیاس آرائیاں حقیقت کا روپ دھارتی ہیں یا نہیں۔

کرٹیسی: قومی اخبار کراچی 17 جنوری 2019

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں