11 جنوری، 2019

مسلم لیگ ن‘ پیپلز پارٹی نے نیب ختم نہیں کرنے دیا‘ اب بھگتیں: نیب کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے: فضل الرحمن کا پشاور میں خطاب

 

مسلم لیگ ن‘ پیپلز پارٹی نے نیب ختم نہیں کرنے دیا‘ اب بھگتیں: نیب کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے:  فضل الرحمن کا پشاور میں خطاب


پشاور(صباح نیوز/ این این آئی) جمعیت علما اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن نے نیب ختم نہیں کرنے دیا اب بھگتیں۔ نیب کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، نشتر ہال پشاور میں جے یو آئی کے سابق صوبائی امیر امان اللہ خان مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پرویز مشرف طرز پر نیب سیاسی انتقام لے رہا ہے، تحریک انصاف نے احتساب کمیشن ختم کیا تو نیب کیوں نہیں ختم کرسکتے۔انہوں نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا قرصہ نہ لینے کی باتیں کرنے والوں نے روزانہ 15 ارب کے قرضے لئے، اب ہر شخص ڈیڑھ لاکھ روپے کا مقروض ہے، زرمبادلہ ذخائر نصف اور سٹاک ایکسچینج کریش کر گئی، لاکھوں گھر گرا دیئے اور لاکھوں لوگ بے روزگار ہو گئے لیکن اب بھی آئی ایم ایف کی شرائط جاری ہیں۔انہوں نے کہا پاکستان کی نظریاتی شناخت کو تبدیل کیا جارہا ہے، بین الاقوامی لابی معاملات پر ہمیں ڈکٹیٹ کرتی ہے، دوسروں کو انڈیا سے دوستی کے طعنے دیتے تھے اب خود کرتارپور کھول دیا اور فائدہ بھی نہ ہوا، کرتارپور قادیانیوں کے لیے کھولاگیا جبکہ آسیہ بی بی کی بریت عالمی اداروں نے مالی مدد سے مشروط کی اور فیصلے کے بعد قادیانیوں کا لندن میں اجتماع ہوا جس میں عمران خان سے وعدے ایفا کرنے کا کہا گیا۔انہوں نے کہا آئین مقدس صحیفہ تو ہے لیکن اس پرعمل نہیں ہو رہا، پاکستان تب ہی مضبوط ہو گا جب آئین پر عمل ہو گا، دھاندلی کے ذریعے بیرونی ایجنٹ مسلط کیے گئے جنہوں نے ان کومسلط کیا وہ ان سے شکوہ توکریں گے، کب تک دھاندلی ہوتی رہیگی اور اسٹیبلشمنٹ کردار ادا کرتی رہے گی۔ ترقی اور مضبوط معیشت کی بات کرنے والے کو مودی کا یار کہا جاتا ہے۔ تعزیتی ریفرنس سے لیگی رہنما امیر مقام اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں