3 جنوری، 2019

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا میجر جیفری لینگ لینڈ کے انتقال پر اظہار افسوس

 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا میجر جیفری لینگ لینڈ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میجر جیفری لینگ لینڈ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ میجر جیفری لینگ لینڈ کی وفات سے پاکستان ایک شفیق استاد سے محروم ہو گیا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ میجر جیفری لینگ لینڈ نے ایچی سن کالج سے لے کر رزمک کیڈٹ کالج وزیرستان تک کئی نسلوں کو علم کی روشنی سے بہرہ ور کیا، وہ پاکستان کے قبائلی اور دور افتادہ علاقوں میں سالہا سال تک درس و تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ میجر لینگ لینڈ کا طالب علم ہونے پر مجھے ہمیشہ فخر رہے گا، میجر لینگ لینڈ وزیراعظم عمران خان سمیت کئی نابغہءروزگار شخصیات کے استاد رہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں