29 جنوری، 2019

برفانی تودے گرنے سے لاسپور مستوج روڈ ایک مرتبہ پھر بلاک، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

 

برفانی تودے گرنے سے لاسپور مستوج روڈ ایک مرتبہ پھر بلاک، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا


چترال (نمائندہ ٹائمزآف چترال) لاسپور کو مستوج سے ملانے والی واحد سڑک شاہی داس( گشٹ )کے مقام پر ایک مرتبہ پھر برفانی تودے گرنے کی وجہ سے بند ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مقامی رضاکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت روڈ وقتی طور پر کھول د ئیے ہیں۔ 

یاد رہے یہ روڈپچھلے ایک مہینے سے متعدد بار بند ہوتا رہاہے ۔ جسکی وجہ سے کئی حادثات بھی رونما ہوئے، اسی روڈ میں برفانی تودے گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ، کئی مسافر زخمی، مسافر گاڑیوں اور موٹر سایئکلوں کو نقصان بھی پہنچ چکا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو شائد کسی بڑے حادثے کا انتظار ہے۔

علاقے کے عمائیدیں نے ضلعی انتظامیہ سے روڈ کو مستقل اور فوری طور پر بحال کرنے کامطالبہ کیا ہے۔ بصورت دیگر کسی بڑے نقصان کا سامنا ہوسکتا ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں