18 جنوری، 2019

سیاستدان وہی ہے جو عوام کے جذبات کو پڑھ سکے؛ اپوزیشن متحد ہورہی ہے، انتظار کیجئے: مولانا فضل الرحمان

 

سیاستدان وہی ہے جو عوام کے جذبات کو پڑھ سکے؛ اپوزیشن متحد ہورہی ہے، انتظار کیجئے: مولانا فضل الرحمان



اسلام آباد: اپوزیشن کے اتحاد کے سرگرام جمیعت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کل جماعتی کانفرنس میں سب اتحاد پر متفق تھے۔ صدارتی الیکشن میں متفقہ امیدوار نہ لائے جانے پر دوریاں پیدا ہوئیں۔

ایک ٹی وی چینل پر گفتگو میں ان کا کہنا تھا سیاستدان وہی ہے جو عوام کے جذبات کو پڑھ سکے۔ پارلیمانی آدمی پارلیمان کے کردار کی نفی نہیں کرسکتا۔ جیل سے وحشت کھانے والے کو سیاست نہیں کرنا چاہیئے۔ حکومت جعلی مینڈیٹ پر آئی ہے۔عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے۔ اگر کہا جائے کہ ووٹ چوری ہوا ہے تو اس میں کیا خطرہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا پی ٹی آئی کے لوگ تو لائے ہوئے ہیں۔نان کمیٹڈ لوگوں کو زبردستی سیٹیں دلا کر ایوان بھر دیا گیا۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں