اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

7 جنوری، 2019

معروف محقق، شاعر، ادیب، کھوار زبان کے زندہ انسائکلو پیڈیا ، پرنسپل ریٹائرڈ مولا نگاہ نگاہ کو ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کیا گیا۔

معروف محقق، شاعر، ادیب، کھوار زبان کے زندہ انسائکلو پیڈیا ، پرنسپل ریٹائرڈ مولا نگاہ نگاہ کو ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کیا گیا



چترال(گل حماد فاروقی)معروف تحقیق کار، شاعر، ادیب استاد الاساتذہ اور کھوار (چترالی زبان) کے انسائکلو پیڈیا پرنسپل ریٹائرڈ مولا نگاہ نگاہ کو ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کیا گیا۔ مولا نگاہ مرحوم نے ایک استاد کی حیثیت سے کئی سکولوں میں فرائض سرانجام دئیے اور انہوں نے سیکنڑوں گھروں میں علم کا شمع روشن کیا۔ 

مولا نگاہ نہ صرف ایک استاد تھے بلکہ وہ ایک محقق بھی تھے انہوں نے چترال کے معروف صوفی شاعر بابا محمد سیار کی فارسی کلام کا اردو میں منظوم ترجمہ کیا جو شرح دیوان سیار کے نام سے مشہور ہے۔ ان کا دوسرا کتاب نقطہ نگاہ جو شعری مجموعہ ہے وہ بھی چھپ چکا ہے۔ ان کا تیسرا کتاب کھوار لغت زیر طباعت ہے۔ 

مولا نگاہ نگاہ کے پسماندگان میں پانچ بیٹے محبوب الحق سکول ماسٹر، پروفیسر ظہور الحق دانش، احسان الحق پٹواری، منظور الحق ایس ایس ٹی ، مسعود الحق شامل ہیں ۔ وہ خدا نگاہ پرنسپل کے بھائی اورزار اعجم خان اور صاد ق اللہ صادق کے چچا زاد بھائی تھے۔ مرحوم نے ڈیڑھ سال پہلے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آپریشن کیا تھا اسے پیپھڑے کا کینسر ہوا تھا۔ وہ اس موذی مرض کے ساتھ ڈیڑھ سال تک لڑتا رہا مگر آحر کار اس کا ہمت ہار گیا اور موت غالب آیا۔ ان کا نماز جنازہ پولو گراؤنڈ چترال میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی بعد ازاں اسے اپنے گاؤں سینگور میں سپرد خاک کیا گیا۔ 

مرحوم نہایت ملنسار، خوش اخلاق اور پاکیزہ مزاج کے مالک تھے وہ ہر ایک سے نہایت خندہ پیشانی سے پیش آتے تھے ۔ ان کی یاد ہمیشہ دلوں میں زندہ رہے گی




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں