12 جنوری، 2019

انتقال پر ملال؛ مستوج لاکھپ سے تعلق رکھنے والا نوجوان کرنٹ لگنے سے جان بحق

انتقال پر ملال؛ مستوج لاکھپ سے تعلق رکھنے والا نوجوان کرنٹ لگنے سے جان بحق

چترال (ویب ڈیسک) چترال کے علاقے مستوج لاکھپ سے تعلق رکھنے والا کم عمر نوجوان چترال میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے انتقال کرگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق مستوج لاکھپ کے فرقان اللہ چترال سکاوٹ میں ملازم ہیں اور چترال میں مقیم ہیں، ان کا بیٹا ذیشان رضوی بھی ان کے ساتھ رہتے تھے، جو گزشتہ روز کرنٹ لگنے سے دار فانی سے کوچ کرگیا۔ ذیشان فرنٹیئر کور پبلک سکول کے طالب علم اور سکول کا قابل بچہ تھا۔ بقول انکے استاذ کے ذیشان کو پولو کا شوق تھا اور کم بولتا اور سکول میں بھی اپنے کام سے کام رکھتا تھا۔ نرم مزاج ، محنتی اور سچا بچہ تھا۔ 

اللہ تعالیٰ ان کے والد اور ولدہ اور تمام اہل و غیال کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے ہمت عطا فرمائے اور مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔ امین 







کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں